بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے قومی اتحاد اور ترقی کے لئے نیشنل ایوارڈ کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔اتوار کے روز اجلاس میں "قومی اتحاد اور ترقی کے لئے کلیکٹو ماڈل اور افراد کو انعامات سے نوازا گیا اور صدر شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی۔انہوں نےقومیتی امور کو حل کرنے کے لئے چینی خصوصیات کے ساتھ راستے کی وضاحت کی، چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے احساس کی تشکیل اور ترقی کا انکشاف کیا، اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے اور تمام قومیتوں کی مشترکہ خوشحالی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مخصوص انتظامات کا ذکر کیا ۔
صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنا ضروری ہے، خاص طور پر قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے بارے میں سی پی سی کے اہم خیالات پر پوری طرح عمل کیا جانا چاہیے، چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے احساس کو اجاگر اور اس کی تعمیر کو فروغ دیا جانا چاہیے، قومی اتحاد اور ترقی کے مقصد کو مسلسل فروغ دیا جانا چاہیے اور چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے ایک مضبوط ملک کی تعمیر کی مسلسل کوشش کی جانی چاہیے ۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چینی خصوصیات کے ساتھ قومیتی امور کو انجام دینے کا راستہ چینی قوم کے بنیادی اور مجموعی مفادات پر مرکوز ہے جو تمام قومیتیوں کو بڑی حد تک متحد کرتا ہے اور تمام قومیتیوں کے اتحاد اور مشترکہ خوشحالی اور ترقی کو عملی جامہ پہناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام قومیتیوں کی برابری کے اصول کی پاسداری کی جاتی ہے، جبر اور امتیاز کی مخالفت کی جاتی ہے، اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ تمام قومیتیوں کے افراد کو حقیقی معنوں میں مساوی سیاسی حقوق حاصل ہوں اور وہ اپنے ملک کے مالک بن جائیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ حقیقت نے ثابت کیا ہے کہ یہ راستہ مکمل طور پر درست ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی قوم ایک عظیم قوم ہے جس کی تہذیب کی تاریخ 5 ہزار سال سے زائد کی ہے اور تمام قومیتیوں نے مشترکہ طور پر ایک متحد کثیر قومیتی ملک تشکیل دیا ہے، مشترکہ طور پر ایک شاندار چینی تاریخ لکھی ہے، مشترکہ طور پر ایک شاندار چینی ثقافت تخلیق کی ہے اور مشترکہ طور پر ایک عظیم قومی جذبے کو جنم دیا ہے،کانفرنس میں شی جن پھنگ نے اقلیتی قومیتیوں کے گنجان آباد علاقوں کے لیے مخصوص انتظامات کا ذکر کیا تاکہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دیا جا سکے اور مشترکہ خوشحالی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی قومیتیوں کے گنجان آباد علاقوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو تیز کرنا اور مختلف خطوں کے معاشی قریبی روابط اور انضمام کو فروغ دینا ضروری ہے۔
ترقی کے عمل میں لوگوں کے ذریعہ معاش کو یقینی اور بہتر بنانے اور بہتر زندگی کے لئے تمام لوگوں کی امنگوں کو مستقل طور پر پورا کرنے کی پوری کوشش کی جانی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف قومیتوں کے تبادلوں اور انضمام کو فعال طور پر فروغ دینا ، اقتصادی اور سماجی ترقی کی منصوبہ بندی اور عوامی وسائل کی تقسیم کو مربوط کرنا، اور سرحدی علاقوں اور اقلیتی قومیتیوں کے گنجان آباد علاقوں میں نقل و حمل جیسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو مضبوط کرنا اشد ضروری ہے، شی جن پھنگ نے خاص طور پر قومیتی امور کو قانون کے مطابق چلانے اور قومیتی امور کی حکمرانی کی صلاحیت اور معیار کو مسلسل بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔