چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے”2025اسپرنگ فیسٹیول گالا” پریس کانفرنس کا انعقاد

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ نے”2025اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں گالا کی پرفامنسز اور تکنیکی جدت طرازی کے مختلف پہلووں کو متعارف کرایا گیا او ر گالا کے میزبان اور اسٹیج ڈیزائن کا باضابطہ اعلان کیا گیا ۔چائنا میڈیا گروپ کے نائب صدر وانگ شیاؤ چن اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

اس سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں نغمے اور رقص، اوپیرا، مارشل آرٹس اور دیگر دلچسپ پروگراموں کا شاندار اہتمام کیا گیا ہے اور ہر شعبے میں جدوجہد کرنے والے عام لوگوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کے مرکزی کردار بنیں اور نئے سال کا جشن خوشی سے منانے کے لیے پورے ملک کے لوگوں کا ساتھ دیں۔

اس سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی بیریئر فری نشریات کے لیے پہلی بار بصارت اور سماعت سے محروم افراد کے لئے اسپیشل ورژنز کو لانچ کیا جائے گا ۔28 جنوری کی رات 8 بجے چائنا میڈیا گروپ کا "2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” سی سی ٹی وی کے مختلف چینلز اور دیگر اہم پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی اور دیگر 82 زبانوں میں سی جی ٹی این (چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک) چینلز دنیا بھر کے 200 ممالک اور خطوں میں 2600 سے زائد غیر ملکی مین اسٹریم میڈیا کو اسپرنگ فیسٹیول گالاکی نشریات کی کوریج اور رپورٹنگ کے لئے اپنے ساتھ شامل کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!