وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن کی ملاقات
اسلام آباد(تارکین وطن نیوز)وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وائس چیئرپرسن نے وزیر اعظم پاکستان کو 23 دسمبر کو لاہور میں منعقد ہونے والی اوورسیز گلوبل کنوینشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔
گلوبل اوورسیز کنوینشن میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے جس میں دنیا بھر سے ایک ہزار سے محب وطن پاکستانی، زائد عالمی سرمایہ کار، ایمںبیسیڈرز، مختلف ممالک کی تنظیموں کے وفود اور شہرت یافتہ عالمی شخصیات شرکت کریں گی۔