چین نے ہمیشہ لڑکیوں کی تعلیم کو بہت اہمیت دی ہے، پھنگ لی یوان
بیجنگ (ویب ڈیسک) لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لئے یونیسکو انعام 2024 کی تقریب پیرس، فرانس میں منعقد ہوئی۔چین کی خاتون اول اور خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے لئے یونیسکو کی خصوصی ایلچی پھنگ لی یوان نے تقریب کے نام تہنیتی پیغام بھیجا ۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقپھنگ لی یوان نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کا تعلق خواتین کی نشوونما اور ترقی، بے شمار خاندانوں کی خوشحالی اور دنیا کے مستقبل سے ہے۔ امید ہے کہ تمام فریق لڑکیوں اور خواتین کے لئے صحت کی تعلیم ، ڈیجیٹل تعلیم اور سائنس کی تعلیم کو بھرپور طریقے سے فروغ دیں گے۔
زیادہ سے زیادہ خواتین کی صحت کو بہتر بنانے، ان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں، سائنسی خواندگی، خاص طور پر جدت طرازی اور کاروباری صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے اور نئے دور میں خواتین کی تعلیم اور ترقی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
پھنگ لی یوان نے نشاندہی کی کہ چین نے ہمیشہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کو بہت اہمیت دی ہے ، اور اپنے ملک میں خواتین کے لئے تعلیمی ماحول کو مسلسل بہتر بناتے ہوئے دنیا بھر میں خواتین کی تعلیم کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دیا ہے۔