پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اورلائین آف یہوداہ منسٹریز کے زیراہتمام کرسمس ڈے کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایاگیا

0

دنیا میں امن پھیلانے کیلئے ہمیں اپنے مذہبی سربراہوں کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے،خالد حسین چودھری

مسیحی مذہب بھی ہمیں امن کا درس دیتا ہے، مسیحی مقررین

مسیحی برادری نے پاکستان کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اور لائین آف یہوداہ منسٹریز کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا،خالد حسین چودھری صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا میں امن پھیلانے کے لیے ہمیں اپنے مذہبی سربراہوں کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔

ہم ہمیشہ مسیحی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ مسیحی برادری نے بھی پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لیے قربانیاں دیں اور پاکستان کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد کو بھی سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد میں سیمی موریز، سمر شگفتہ، زرش دلنواز، اقصیٰ تنویر، اسماء سٹیفن، سمیرا انیل۔ایلیانا مانا، ایلیاہ، این، انتھیا، ریان، صیون، عدن، ابیام، ربقہ، عزا، دائم، سارہ و دیگر شامل تھے، مسیحی مذہبی رہنماؤں اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کا دن ہر سال دنیا بھر میں 25 دسمبر کو مذہبی، ثقافتی اور رنگ برنگی تقریبات کے امتزاج کے ساتھ منایا جاتا ہے، جو اسے ایک آفاقی موقع بناتا ہے۔

کرسمس کا دن محبت، اتحاد اور سخاوت کی روایات سے منسوب ہے، کرسمس محبت، ہمدردی اور تعلق کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس کا لازوال پیغام خیر سگالی کی ترغیب دیتا ہے، کرسمس کا دن ایک کثیر جہتی جشن ہے جو دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے خوشی لاتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب امن کا درس دیتا ہے اور مسیحی مذہب بھی ہمیں امن کا درس دیتا ہے،پروگرام کے اختتام پر پاکستان و متحدہ عرب امارات کی سلامتی ، خوشحالی اور پوری دنیا میں امن و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!