چوہدری وسیم الدین وڑائچ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن خوانی،علامہ مفتی اعجاز قادری کاموت وحیات کے فلسفہ پرخصوصی خطاب

0

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل) بارسلونا کی معروف سماجی سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری کلیم الدین وڑائچ، چوہدری نعیم الدین وڑائچ ،چوہدری علیم الدین وڑائچ کے بڑےبھائی چوہدری وسیم الدین وڑائچ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منہاج اسلامک سینٹر بارسلونا میں منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ مفتی اعجاز اعوان قادری نے زندگی ،موت اور آخرت کے موضوع پر خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی زندگی انسان کی زندگی کا پہلا مرحلہ ہے جو وجود انسانی کی صورت میں ہے اور موت اس پہلے مرحلے کے اختتام کانام ہے۔یہی موت زندگی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے اور وہ آخرت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موت روح اور بدن کا تعلق ختم کرکے روح کو ایک مکان سے دوسرے مکان میں منتقل کرنے کا نام ہے ،جس طرح حیات ایک حال ہے جو جسم ِانسانی پر طاری ہوتا ہے اسی طرح موت بھی ایک ایسا ہی حال ہے جو انسان پر طاری ہوتا ہے۔

معروف نعت خواں عبدالقدیر خان نے موقع کی مناسبت سے عارفانہ کلام پیش کیا۔جبکہ حافظ محمد موسی نے اظہار خیال کرتے مرحوم سماجی وفلاحی خدمات کا تذکرہ کیاسلام کے بعد علامہ مفتی اعجاز اعوان قادری نے دعا کرائی۔

اس موقع چوہدری سلیم لنگڑیال،چوہدری امجد خورشیدتھلہ،چوہدری امتیاز لوراں،چوہدری بابر گورالی ، چوہدری عمران اختر چھوکر ،چوہدری ساجد گوندل،چوہدری ارشد ساہی،چوہدری اصغر مندیال اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ کے دیگر دوستوں نےشرکاء کا شکر یہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!