اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے،چیئر مین او پی ایف سید قمر رضا
اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح بہبود کے لیے ملکر کام کریں گے، چیئرمین او پی سی پنجاب بیرسٹر امجد ملک
چیف ایگزیگٹیو پاکستان یونٹی فورم آرگنائزیشن ڈاکٹر حامد مشرقی کی جانب سے سید قمر رضا اور بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیہ
بولٹن (محمد فیاض بشیر) پاکستان یونٹی فورم آرگنائزیشن کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر حامد مشرقی نے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا اور وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں بولٹن کے مقامی ہال میں عشائیہ دیا۔
عشائیہ میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل طارق وزیر خان ، ماہر قانون دان سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر لیاقت ملک ،نعیم نقشبندی ،مسلم لیگ ن یوکے بزنس فورم کے صدر خالد چوہدری نے خصوصی شرکت کی ۔
اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیئر مین سید قمر رضا کا کہنا تھا کہ ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بات چیت کی انکے مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح بہبود کے لیے ملکر کام کریں گے تاکہ انکے مسائل حل ہو سکیں ۔
قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ وہ ریاست پاکستان کے نمائندہ ہیں اوورسیز کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ڈاکٹر لیاقت ملک نے کہا کہ ہمارے لیے فخر کا دن ہے کہ حکومت پاکستان نے دو اہم شخصیات کو اوورسیز کے مسائل حل کروانے کے لیے ذمہ داری سونپی ہے ہم ملکر کام کریں گے ۔
میزبان ڈاکٹر حامد المرشقی نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت پاکستان و پنجاب نے جن شخصیات کو ذمہ داری سونپی ہے انکے اعزاز میں عشائیہ دیا تاکہ انکے ساتھ ملکر اوورسیز کے مسائل حل کیے جا سکیں تمام مہمانوں کا دلی شکریہ۔
سیاسی و سماجی شخصیت سید رضوان ہاشمی اور مسرت چوہدری نے بھی سید قمر رضا اور بیرسٹر امجد ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے ان شخصیات کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں گے۔
پاکستانی یونٹی فورم آرگنائزیشن کی تارکین وطن کے مسائل اجاگر کرنے اور انہیں فی الفور حل کروانے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔