وائس چیئرپرسن او پی سی پنجاب سید طارق محمود الحسن کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کے اعزاز میں ظہرانہ

0

لاہور(تارکین وطن نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کی روشنی میں وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید طارق محمود الحسن کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کے اعزاز میں او پی سی لاہور آفس میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

ظہرانے میں امریکہ، برطانیہ، اٹلی،آسٹریا، اسپین،جاپان،جرمنی، آسٹریلیا، ناروے، سعودی عرب،متحدہ عرب امارات سے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے وفود نے شرکت کی۔

وائس چیئرپرسن نے او پی سی کی پہلے 90 دنوں کی کارکردگی پر اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ایک نشست کے دوران شرکاء کو بتایا کہ پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا چارج سنبھالنے کے بعد 90دنوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں انتھک کوششوں سے تاریخی اقدامات کئے ہیں۔

جن میں اوورسیز پاکستانیوں کے سہولت کے لئے مختلف سروسز کا قیام جن میں مال خانہ،موبائل ایپلیکیشن،7/24 کال سنٹر ہیلپ لائن، ٹیوٹا ڈیسک، ایل ڈی اے میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیسک کا قیام، ٹوارزم ڈیسک، اووسیز پاکستانیوں کیلئے رینٹ اے کار، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کا کاؤنٹر اور مستقبل میں پاسپورٹ دفتر کی سہولت بھی شامل ہے۔

اس موقع پر سمندر پار پاکستانیوں کی عالمی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل ذاتی دلچسپی لینے پر اپنے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے وائس چیئرپرسن اور اُن کی ٹیم کی کارکردگی کو قابل تحسین قرادر دیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!