بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ نے کینیڈین اداروں اور اہلکاروں کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ جاری کیا ، جو21 دسمبر 2024 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے انسداد غیر ملکی پابندیوں کے قانون کی دفعات 3، 4، 5، 6، 9 اور 15 کے مطابق، چین نے ویغور رائٹس ایڈووکیسی پروجیکٹ اور کینیڈا تبت کمیٹی کی چین میں منقولہ اور غیر منقولہ املاک اور دیگر قسم کی املاک منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چین کی حدود میں تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ متعلقہ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں کی ممانعت ہو گی ۔
کینیڈا کےمذکورہ بالا اداروں سے تعلق رکھنے والے کل 20 اہلکاروں کی چین میں منقولہ اور غیر منقولہ املاک اور دیگر قسم کی املاک منجمد کیا جائےگا اور چین کی حدود میں تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ متعلقہ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں کی ممانعت ہو گی ۔ساتھ ہی ساتھ ان اہلکاروں کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا اور انہیں چین (بشمول ہانگ کانگ اور مکاؤ) میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔