کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، بیرسٹر امجد ملک

0

بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب منتخب ہونے پر چوہدری خالد محمود ہنجرا کی جانب سے استقبالیہ

روچڈیل (رپورٹ:محمد فیاض بشیر) ممتاز سماجی کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری خالد محمود ہنجرا نے ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب منتخب ہونے پر روچڈیل کے مقامی ہال میں استقبالیہ دیا ۔ نارتھ ویسٹ کی صحافی برادری کو بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے اعزازی شیلڈز دی گئیں۔

قونصل جنرل طارق وزیر خان ، رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، مئیر روچڈیل شکیل احمد، ڈپٹی لیڈر روچڈیل کونسلر علی عدالت ،ڈاکٹر لیاقت ملک،سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن ،سابق مئیرز روچڈیل کونسلر عاصم رشید ،محمد زمان ،روچڈیل کے کونسلرز،وزیر شاہ،پروفیسر افتخار، سابق مئیر اولڈہم عتیق الرحمان،رانا عبد الستار ایڈووکیٹ دیگر سرکردہ شخصیات کے ساتھ نارتھ ویسٹ میں صحافتی خدمات انجام دینے والے صحافیوں کی بھرپور شرکت ، استقبالیہ کی نظامت چوہدری خالد محمود ہنجرا نے کی ۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پاکستان اوورسیز کمیشن پنجاب کا نائب چیئرمین بننا اعزاز کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے مرتبہ و مقام عطا فرمایا ہے میری ذمہ داری ہے کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں ساتھ ہی آج صحافی برادری کو انکی خدمات کے صلہ میں شیلڈ سے نوازا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ کمیونٹی کے دیرینہ مسائل کے حل بارے صحافی برادری سے مشاورت کو اولین ترجیح دوں اس فکری نشست میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ مادر وطن پاکستان کے لیے ملکر کام کریں تاکہ پاکستان کی ترقی و سلامتی میں اپنا کردار ادا کریں گے ،پاکستان کے استحکام کو دوام بخشنے کے لیے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ہمیں بحیثیت قوم باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک اپنی ذمہ داری بحسن انجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں میڈیا کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمیں صحافی برادری کا ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت کے ساتھ مستقبل کو سنوارنے بارے نوجوان نسل کو پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا میں بھی پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے بارے حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔

قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی برطانوی معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ان میں سے بیرسٹر امجد ملک کام نام بھی شامل ہے ہم نے پاکستان کمیونٹی کو ملکر آگے لے جانے پر اتفاق کیا۔

مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے میزبان چوہدری خالد محمود ہنجرا کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا جس میں برطانیہ و پاکستان کے باہمی اشتراک پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔

ممتاز تجزیہ نگار حامد مشرقی نے کہا پاکستان کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا ۔تقریب میں شریک دیگر افراد اور بالخصوص صحافی برادری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہماری اولین زمہ داری غیر جانبدارانہ تجزیہ معلومات، اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے برطانیہ و پاکستان کے باہمی روابط کو مضبوط کرنے اور تارکین وطن کے حقیقی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے آپس کے اختلاف ختم کر کے اتحاد اتفاق کے ساتھ کمیونٹی کے لیے کام کریں گے۔

تقریب کے میزبان چوہدری خالد محمود ہنجرا نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص صحافی برادری جنہوں نے میری دعوت کو قبول کرتے ہوئے برطانیہ بھر سے شرکت کی۔

بیرسٹر امجد ملک کی بحیثیت نائب چیئرمین پاکستان اورسیز کمیشن پنجاب کمیونٹی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گی میرے قریبی ساتھی عابد کی اس تقریب کو کامیاب کروانے میں کاوشیں قابل ستائش ہیں۔بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے صحافی برادری کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ۔

شرکائے تقریب نے چوہدری خالد محمود ہنجرا کی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے بیرسٹر امجد ملک کو مبارکباد دینے اور صحافی برادری کی خدمات کو سراہنے کی کاوشوں کو قابل قدر و ستائش قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!