سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے قائم کردہ ون مین کمیشن کے سربراہ و صدر شہر اقبال فورم ڈاکٹر محمد شعیب سڈل کی سیالکوٹ آمد اور مصروفیات

0

سیالکوٹ میں قائد اعظم کی آمد اور اس کے فیصلہ کن ثمرات کے موضوع پر سیمینار کی صدارتی خطاب کیا

مرے کالج سیالکوٹ کے چرچ میں کرسمس کیک کاٹا اور اظہار خیال کیا

ائر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی سے ملاقات کی اور سیالکوٹ آرٹ اینڈ کلچر سینٹر کا دورہ کیا

شہر اقبال فورم اسلام آباد کے ایگزیکٹو ممبر عبدالشکور مرزا نے تمام پروگراموں میں بھرپور معاونت کی

شہر اقبال فورم کے صدر اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے قائم کردہ ون مین کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد شعیب سڈل تین روزہ دورے پر اپنے آبائی شہر سیالکوٹ تشریف لائے تو انہوں نے اپنے آپ کو انتہائی مصروف رکھا اور مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ ان کے دورے کے دوران شہر اقبال فورم اسلام آباد کے سینئر ایگزیکٹو ممبران امجد فاروق اور محمد اشرف انصاری بھی بطور خاص اسلام آباد سے تشریف لائے جبکہ سیالکوٹ میں شہر اقبال فورم اسلام آباد کے ایگزیکٹو ممبر اور ممتاز صحافی و سماجی رہنما عبدالشکور مرزا ڈاکٹر محمد شعیب سڈل کے دورے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سیالکوٹ کی مسیحی برادری کے ساتھ یہ دن منانے کے لئے اور ان سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے قائم کردہ ون مین کمیشن کے سربراہ و سپوت شہر اقبال ڈاکٹر محمد شعیب سڈل بطور خاص سیالکوٹ تشریف لاکر نہ صرف گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کے چرچ میں ایک تو کرسمس کیک کاٹا بلکہ ان سے خطاب کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے بھی بات کی۔

انہوں نے مسیحی برادری سے اپیل کہ وہ اپنے بچے اور بچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ بنائیں جبکہ فنی تعلیم کی طرف بھی زیادہ توجہ دیں اور ٹیکنکل تعلیم کے معیاری ادارے بنائیں تاکہ آپ کی افرادی قوت بہتر مواقع حاصل کر سکے۔ اس موقع پر سننٹ چرچ آف پاکستان کے شہزاد خرم نے مسیحیوں کے قومیائے ادارے واپس کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ قبل پادری ولسن عمینول نے ڈاکٹر محمد شعیب سڈل کی سیالکوٹ تشریف لاکر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی ذوالفقار غوری نے ڈاکٹر محمد شعیب سڈل کی خدمات کو سراہا اور ان دوبارہ سیالکوٹ کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے سیالکوٹ میں غیر سرکاری سطح پر بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے حوالے سے سب سے بڑی تقریب میں بطور صدر تقریب شرکت کی اور انتہائی پرمغز اور مدلل خطاب کیا۔

اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ یہ اسی مرے کالج میں منعقد ہوئی جہاں 30 اپریل 1944 میں دورہ سیالکوٹ کے دوران حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے طلبہ سے تاریخ ساز خطاب کیا تھا۔ یہ تقریب انسٹیٹیوٹ آف لیڈرشپ اسلام آباد اور ہلبرو گروپ آف کمپنیز کے اشتراک اور شہر اقبال فورم اسلام آباد، مدینہ ٹرسٹ، کمیونٹی دویلپمنٹ کنسرن، سٹی میگ اور مرے کالج کے سابق طلبہ کی تنظیم دی مرے آئٹس کے تعاون سے منعقد کی گئی اور اس کا موضوع بانی پاکستان کی سیالکوٹ آمد اور اس کے فیصلہ کن ثمرات رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق وفاقی سیکرٹری اور چیئرمین تعلیم فاؤنڈیشن ظفر قادر، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز مرزا، سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس خیبر پختون خواہ میاں آصف اقبال، ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ظہور حسین، سابق وفاقی سیکرٹری ظفر قادر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ رانا عمر فاروق، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہلبرو گروپ آف کمپنیز انجینئر عمران اشرف سابق ایم اپی اے بطور خاص موجود تھے جبکہ مقررین میں شہر اقبال فورم اسلام آباد کے ایگزیکٹو ممبران محمد اشرف انصاری، امجد فاروق، کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ، ڈائریکٹر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ محمد یوسف مغل، ممتاز محقق ارشد طہرانی مرزا، ممتاز ماہر تعلیم خالد لطیف، خاتون صحافی روبی طارق، پروفیسر ڈاکٹر یاسر ذیشان مغل شامل تھے۔

نظامت کے فرائض عبدالشکور مرزا نے ادا کئے۔ صدر تقریب ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیالکوٹ نے تحریک پاکستان میں جو تاریخ سازکردار ادا کیا وہ ہم سب کے لئے ایک روشن مثال ہے اس پر ہم جتنا بھی فخر کریں کم ہے۔ اس سے پوری قوم خاص طور نواجوان نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے کہا کہ انہیں 68 بعد اپنے مادر علمی میں آکر انتہائی دلی خوشی ہے۔ اس کالج کے ظلبہ نے اپریل 1944 قائد اعظم کے دورہ سیالکوٹ کے دوران جس جوش وخروش سے ان کا استقبال کیا اور ان کی آواز پر جس انداز سے لبیک کہتے ہوئے تحریک پاکستان میں ایک نئی جان ڈال دی تھی اب یہاں زیور تعلیم سے آراستہ ہونے والے طلبہ و طالبات میں تعمیر پاکستان کے وہی جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں شہر اقبال فورم اپنا کردار ادا کرنے کے تیار ہے۔مہمان خصوصی ظفر قادر نے کہا کہ وہ سیالکوٹ کے رہائشی تو نہیں لیکن سیالکوٹیوں کی خدمات کی وجہ سے اہل سیالکوٹ سے بڑی محبت کرتے ہیں۔ سیالکوٹ کے عظیم سپوت حضرت علامہ اقبال نے تصور پاکستان پیش کرکے اس شہر کی عزت و احترام میں اضافہ کر رکھا ہے۔

یہاں فکر اقبال کے حوالے سے بھی بڑا کام کرنے کی ضرورت ہے۔مہمان ذی وقار رانا عمر فاروق ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ وہ اس لحاظ سے بڑے خوش قسمت ہیں کہ ایک شہر میں عوام کی حفاظت کرنے اور کی خدمت کا موقع ملا ہے جہاں کے عوام کی حضرت علامہ اقبال اور حضرت قائد اعظم سے لازوال عقیدت و محبت ہے۔، ممتاز محقق ارشد طہرانی مرزا، ممتاز ماہر تعلیم خالد لطیف اور پروفیسر ڈاکٹر یاسر ذیشان مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیالکوٹ کے عوام نے 28 اپریل 1944 میں قائد اعظم کا تاریخ ساز استقبال کرکے پنجاب میں انگریزوں کی پٹھوں یونینسٹ پارٹی کی پٹھو حکومت کے وزیر اعظم سردار حضر حیات ٹوانہ کی حکومت کے مسائل کھڑے کر دیئے تھے جب صرف ایک دن پہلے ان اور قائد اعظم کے درمیان جاری مذاکرات ناکامی کا شکار ہو گئے تھے اور ایک زبردست مایوسی کا عالم تھا۔ سیالکوٹ میں آل انڈیا مسلم لیگ پنجاب کے صوبائی اجلاس کے بعد چونکہ صورت حال یکسر بدل گئی تھی اور یوننسٹ پارٹی کے دس ایم پییز نے اپنی جماعت کا چھوڑ کر مسلم لیگ جائن کر لی تھی۔اور مسلم لیگ کا طوفان برپا ہو چکا تھا۔ اس لئے اس لئے اس صرف سوا تین سال کے بعد ہی پاکستان معرض وجود میں آگیا۔

اس سے پہلے سیالکوٹ سے ہی تعلق رکھنے والے چودھری رحمت علی نے پاکستان کا نام تجویز کیا اور اصغر سودائی نے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ کا نعرہ دے کر مسلم لیگیوں کے جوش و خروش میں ایک نیا رنگ پیدا کر دیا تھا۔ڈائریکٹر سیال محمد یوسف مغل نے کہا کہ سیالکوٹی اب تعمیر پاکستان میں جو بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں وہ داراصل تکمیل پاکستان کا ہی عمل ثبوت ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر انسٹیٹیوٹ آف بزنس لیڈرشپ اسلام آباد نے کہا کہ مصور پاکستان حضرت علامہ اقبال اور بانی پاکستان کے مشن کو لے کر ہم نے اسلام آباد کے بعد اب اپنے آبائی سیالکوٹ میں علم کی شمع روشن کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہلبرو پاکستان انجنئر عمران اشرف نے کہا کہ سیالکوٹ کے صنعت کار پاکستان کی معیشت کو مضبوط میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اگر پاکستان نہ بنتا تو ہم کسی ہندو یا کسی سکھ کی دکان پر مزدوری کر رہے ہوتے۔ انجینئر عمران اشرف نے اپنے مادر علمی مرے کالج کے مستحق طلبہ کے ہر سال دس لاکھ روپے وضائف دینے، فکر اقبال کے حوالے سے ادارہ بنانے کی سرپرستی کرنے اور سیالکوٹ نفع و نقصان پر بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔آخر میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز مرزا نے مرے کالج کے سابق طلبہ کی طرف سے شاندار تقریب منعقد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے لطیف آبادکشمیر روڈ سیالکوٹ پر قائم سیالکوٹ آرٹ اینڈ کلچر سینٹر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن سیالکوٹ میاں محمد آصف سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس کے پی کے، چیئرمین سیالکوٹ آرٹ اینڈ کلچر سینٹر خالد لطیف، وائس چیئرمین سعد لطیف، کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ، ممتاز محقق و مصنف ڈاکٹر ارشد طہرانی مرزا، ممتاز صحافی و قانون دان محمد آصف بھلی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاہد میر، چیئرمین سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم ڈاکٹر عبدالشکور مرزا، صدر کسان بورڈ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ چودھری عصمت اللہ وریاہ، انچارج رحمن فاؤنڈیشن فری ڈائلسسز سینٹر سیالکوٹ صوفی محمد یونس چودھری اور کوآرڈی نیٹر انسٹیٹیوٹ آف بزنس لیڈر شپ اسلام آباد طاہر ندیم بٹ بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو کہا کہ سیالکوٹ کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کو دریافت کرنے،اس کے تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے اوریہاں کی ثقافت اور فنون لطیفہ کو اجاگر کرنے کی کوششوں میں جو افراد اور ادارے توجہ دے رہے ہیں وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ سیالکوٹ کے ممتاز صنعت کار و سماجی رہنما سینئر صحافی خالد لطیف نے اپنی ذاتی حیثیت میں جو سیالکوٹ آرٹ اینڈ کلچر سینٹر قائم کر رکھا ہے اور وہ رضاکارانہ بنیادوں پر سیالکوٹ کا دنیا بھی میں سافٹ امیج پیش کرنے کی ایک کامیاب کوششیں ہے جسے ان کا ادارہ شہر اقبال فورم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔قبل ازیں چیئرمین سیالکوٹ آرٹ اینڈ کلچر سینٹر خالد لطیف نے ڈاکٹر محمد شعیب سڈل کا سینٹر کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اورانہیں گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ڈاکٹر محمد شعیب سڈل کی ملک و قوم کے لئے گراں قدر خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کامیابیوں پر انہیں مبار ک باد پیش کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد شعیب سڈل کو شاہین کا ماڈل بھی پیش کیاگیا۔سپوت شہر اقبال ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے ائر سیال کے دفتر کا دورہ بھی کیا اور چیئرمین ائر سیال و صدر انجمن مغلیہ سیالکوٹ فضل جیلانی سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے ممتاز کاروباری رہنما فضل جیلانی کی قیادت میں پاکستان کی پہلی کمیونٹی ائر لائن ائر سیال دنیا بھر میں ایک منفرد مثال ہے اس کے لئے سیالکوٹ کی پوری بزنس کمیونٹی مبارک باد کی مستحق ہے۔ڈاکٹر محمد شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ انہیں سیالکوٹی ہونے پر بڑا فخر و ناز ہے۔ یہاں کی بزنس کمیونٹی نے جس طرح اپنی مدد آپ کے تحت بے شمار میگا منصوبے مکمل کرکے اور انہیں کامیابی سے چلا کر وطن عزیز اور پوری دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام پیدا کر لیا ہے۔سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنا ڈرائی پورٹ، اپنا انٹرنیشنل ائرپورٹ اور پھر اپنی ائرلائن بھی بناڈالی ہے۔ وہ اسلام آباد میں شہر اقبال فورم کے پلیٹ فارم سے ااپنے شہر کی کامیابیوں کا ذکر کرکے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کی بڑی دیر سے خواہش ہے کہ اسلام آباد میں شہر اقبال سیالکوٹ ہاؤس بنایا جائے جہاں سیالکوٹ کی ان کامیابیوں کی تصویری کہانی کے ساتھ ساتھ یہاں کی مصنوعات رکھی جائیں اور سیالکوٹ کو پروموٹ کیا جائے اور اس کے مسائل کے حل کے لئے فیصلہ سازوں سے بات چیت کی جائے۔ ملاقات میں شہر اقبال فورم اسلام آباد کے ایگزیکٹو ممبر اور ممتاز صحافی و سماجی رہنما عبدالشکور مرزا، ایمبیسیڈر ائر سیال صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ، ممتاز صنعت کار وسینئر صحافی خالد لطیف، انچارج رحمان فاؤنڈیشن فری ڈائلسسز سینٹر سیالکوٹ چودھری محمد یونس چودھری اور کوآرڈی نیٹر انسٹیٹیوٹ آف بزنس لیڈر شپ سیالکوٹ طاہر ندیم بٹ بھی موجود تھے۔ ڈاشہر اقبال فورم اسلام آباد کے ایگزیکٹو ممبر اور ممتاز صحافی و سماجی رہنما عبدالشکور مرزا نے شہر اقبال فورم اسلام آباد کا سیالکوٹ چیپٹر قائم کرکے کی تجویر دی جس پر ایک تو چیئرمین ائر سیال فضل جیلانی نے ڈاکٹر محمد شعیب سڈل کی ملک وقوم کی خدمات کی انتہائی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور کہا کہ انہیں اپنے شہر کے اس عظیم فرزند کی عالمی سطح پر خدمات کے اعتراف کی خبریں ملتی رہتی ہیں اوربڑی خوشی ہوتی ہے۔ آج ان سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہو گیا ہے۔

چیئرمین ائر سیال فضل جیلانی نے سیالکوٹ میں شہر اقبال فورم کے چیپٹر کے قیام کے لئے اپنی اور ائرسیال کی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی اور عوام کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کریں گے اور ڈاکٹر شعیب سڈل کے اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کی پوری کوشش کریں گے۔ٖچیئرمین فضل جیلانی نیاس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد شعیب سڈل کو ائر سیال کا ماڈل اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی جبکہ ڈاکٹر شعیب سڈل نے شہر اقبال فورم، انسٹیٹیوٹ آف بزنس لیڈر شپ اسلام آباد، مدینہ ٹرسٹ، سٹی میگ، کیمونٹی ڈویلپمنٹ کنسرن اور مرے کالج کے سابق طلبہ کی تنظیم دی سیالکوٹ مرے آئٹس کی طرف سے بیسٹ ائرلائن لیڈر کے طور پر فضل جیلانی کو قائد اعظم لیڈرشپ ایوارڈ بھی پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے ائرسیال کی طرف سے کرکٹ کے عالمی شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ کو اپنا ایمبیسیڈر بنانے پر فضل جیلانی اور دیگر انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا اور اسے اپنے سیالکوٹی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک قابل تعریف عمل قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!