روبوٹس معاشرے پر بزرگوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کم کر سکتے ہیں
بیجنگ (ویب ڈیسک) بین الاقوامی الیکٹروٹیکنیکل کمیشن (IEC) نے سرکاری طور پر ایک بین الاقوامی معیار جاری کیا ہے جو چین کی قیادت میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ معیار بوڑھے افراد کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مختلف بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی ڈیزائن، تیاری، ٹیسٹنگ اور تصدیق کے لیے معیار فراہم کرتا ہے۔
یہ معیار عالمی سطح پر بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی صنعت کو صحت مند ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 2050 تک دنیا میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 2.1 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے، جس میں 80 سال سے زیادہ عمر کے 426 ملین بزرگ شامل ہیں۔
بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے روبوٹس کی آمد نہ صرف معاشرے اور خاندانوں پر بزرگوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کم کر سکتی ہے، بلکہ بزرگوں کو باعزت اور خود مختار گھریلو زندگی گزارنے میں مدد بھی فراہم کر سکتی ہے۔