ورلڈ ریڈیو ڈے کے موقع پر ریڈیو پاکستان اور سیالکوٹ ریڈیولسنرز کلب کے اشتراک سے نور جہاں آڈیٹوریم میں تقریب
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی معزز شخصیات، میڈیا نمائندگان، براڈکاسٹرز، اور سامعین نے بھرپور شرکت کی
مقررین نے ریڈیو کی اہمیت، اس کے ارتقاء، اور جدید دور میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی
ریڈیو کی تاریخی خدمات اور اس کے ذریعے معلومات، تعلیم، اور تفریح کی ترسیل کے پہلوؤں پر بھی اظہار خیال کیا گیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) ریڈیو پاکستان کے نور جہاں آڈیٹوریم میں ریڈیو کے عالمی دن کے حوالے سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، میڈیا نمائندگان، براڈکاسٹرز، اور سامعین نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران ریڈیو کی اہمیت، اس کے ارتقاء، اور جدید دور میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی گئی،مقررین نے ریڈیو کی تاریخی خدمات اور اس کے ذریعے معلومات، تعلیم، اور تفریح کی ترسیل کے پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔
اس موقع پر مختلف پینل ڈسکشنز، اور ریڈیو نشریات کی اہمیت پر روشنی ڈالنے والے سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جن میں ماہرین نے اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔ تقریب کے دوران ریڈیو پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ریڈیو کی نمایاں شخصیات کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔
ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹر شاہد ملک (بی بی سی) ڈاکٹر کرن ارشاد ، ڈاکٹر ہما طاہر ، مس نیلما احمر، ،ڈاکٹر راشد خان ،ڈاکٹر احمر سہیل بسرا (سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ، خالد لطیف ، مرزا عبدالشکور ، سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب کے صدر زاہد حسین، آرجے سبطین بلوچ، استادلیاقت، الطاف عاجز ، اللہ دتا شاکر، عمر گوہر ، احسن خان، مقصود احمد، ایم اشرف شہزادہ ، رفیق رحمت، خواجہ مجسم زرخیز، یونس سلہریا ، نصرت آپا، شمیم آپا، ہ بینش نواز، حناء ہنجرا حانی اور دیگر نے کانفرنس میں شرکت کی۔
ریڈیو لسنرز نے ریڈیو کی تاریخی خدمات اور اس کے ذریعے معلومات تعلیم اور تفریح کی ترسیل کو خوب سراہا،تقریب کے اختتام میں مہمانوں کو اعزازی شیلڈزسے نوازاگیا۔
اوورسیز لسنرز اور پاکستانی لسنرز نے ریڈیو پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کروائی کہ ہم لوگ ہمہ وقت ریڈیوسے جڑے رہیں گے۔ مہمانانِ گرامی نے عہد کیا کہ ریڈیو مستقبل میں بھی اپنی آواز کے ذریعے لسنرز کی رہنمائی اور تفريح کا ذریعہ بنا رہے گا۔