"چھیوشی” میگزین میں شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) یکم مارچ کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے پانچویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے "معاشی امور میں اہم تعلقات کے حامل متعدد جوڑوں کو مربوط کرنا ضروری ہے”۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ معاشی امور میں اہم تعلقات کے حامل متعدد پیئرز کو مربوط کرنا ضروری ہے،سب سے پہلے، موثر مارکیٹ اور فعال حکومت کے درمیان تعلقات کو مربوط کرنا ضروری ہے۔

حکومتی افعال کو جتنا زیادہ ریگولیٹ کیا جائے گا، مارکیٹ اتنی ہی موثر ہوگی۔ دوسری بات یہ ہے کہ مجموعی رسد اور مجموعی طلب کے درمیان تعلقات کو مربوط کرنا اور قومی معیشت کی گردش کو ہموار کرنا ضروری ہے۔ملک کی اندورنی طلب بالخصوص کھپت کی خامیوں کو پورا کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی طلب معاشی ترقی کی مرکزی محرک قوت اور ستون بن سکے۔تیسری بات یہ کہ نئی قوت محرکہ پیدا کرنے اور پرانی قوت محرکہ کو اپ گریڈ کرنے کے درمیان تعلقات کو ہم آہنگ بنانا ہوگا۔

ہمیں نئی اور پرانی قوت محرکہ کی ہموار تبدیلی کو فروغ دینے کے لئے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے رہنما کردار کو بروئے کار لانا چاہیئے۔ چوتھی بات یہ ہے کہ اضافے کو بہتر بنانے اور اسٹاک کو فعال بنانے کے درمیان تعلقات کو مربوط کرنا ضروری ہےتاکہ وسائل کی تقسیم کی کارکردگی کو جامع طور پر بہتر بنایا جائے، پانچویں بات یہ ہے کہ معیار کو بہتر بنانے اور مقدار کو بڑھانے کے درمیان تعلقات کو مربوط کرنا ضروری ہے اور اس سلسلے میں معیار کی مؤثر بہتری اور مقدار کی معقول ترقی کو اعلی معیار کی ترقی کے پورے عمل میں متحد کرنا ہوگا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!