عالمی برادری کی جانب سے امریکہ کی غنڈہ گردی پر تنقید

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ عالمی تجارتی قوانین کے برخلاف میکسیکو کو چین پر محصولات عائد کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کے تحت (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق، جواب دہندگان نے میکسیکو کو چین پر محصولات عائد کرنے پر مجبور کرنے پر امریکہ کی شدید مذمت کی اور خدشہ ظاہر کیا کہ اس کے منفی اثرات عالمی تجارتی نظام کو خطرے میں ڈال دیں گے۔

سروے میں70.4فیصد عالمی جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ میکسیکو کا چین پر محصولات عائد کرنے کا منصوبہ بنیادی طور پر امریکہ کی جانب سے ٹیرف کے دباؤ کی وجہ سے ہے۔ 73 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ پر تنقید کی کہ وہ دوسرے ممالک پر معاشی جبر کرنے کے لئے محصولات کا استعمال کر رہا ہے ، جس نے بین الاقوامی تجارت میں منفی اثرات کو بڑھا دیا ہے اور تجارتی نظم و نسق اور صنعتی چین کے استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

78.5فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ نے میکسیکو کے اندرونی معاملات پر اثر انداز ہونے کے لئے ہمیشہ اقتصادی ذرائع کا استعمال کیا ہے۔ 60 فیصد جواب دہندگان امریکہ اور میکسیکو کے تعلقات کی ترقی کے بارے میں ناامید ہیں۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، عربی، فرانسیسی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور 24 گھنٹوں کے اندرمجموعی طور پر 6,603 غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین نے سروے میں حصہ لیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!