بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی

0

اسلام آباد (محمد عبداللہ شہزاد) بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 251 رنز بنائے۔ کیوی ٹیم کی جانب سے ڈیرل مچل نے 63 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ مائیکل بریسویل نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج اور کلدیپ یادو نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ کپتان روہت شرما نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہول نے ناقابل شکست 34 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ بھارت نے 49ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ جیت بھارت کے لیے نہایت اہم تھی، کیونکہ اس کے ساتھ ہی اس نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ناقابل شکست رہی۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق، بھارتی ٹیم کی یہ جیت مستقبل میں ہونے والے کرکٹ ایونٹس کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے کہ وہ عالمی سطح پر ایک بڑی طاقت بن چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!