کورونا سے بچانے کیلئے اپنے بچے کو گاڑی کی ڈگی میں بند کر نیوالی ماں پر کیا گیا مقدمہ خارج

0

نیویارک(تارکین وطن نیوز) کورونا وائرس سے بچانے کے لیے اپنے بیٹے کو گاڑی کی ڈگی میں بند کرنے والی خاتون سکول ٹیچر کو پولیس نے گرفتار کر لیاتاہم گزشتہ روز جج نے یہ کہتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا کہ خاتون نے جو کام کیا اس میں اس کے خلاف مقدمہ چلانے والی کوئی بات ہی نہیں۔اس نے اپنے بچے کی بہتری کے لیے یہ اقدام اٹھایا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 41سالہ سارا بیم نامی اس خاتون ٹیچر کا تعلق امریکی ریاست ٹیکسس کی ہیرس کاؤنٹی سے ہے جہاں وہ گزشتہ ہفتے ’ڈرائیو تھرو ٹیسٹنگ سائٹ‘ پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے گئی۔ اس دوران سارا کا 13سالہ بیٹا اس کے ہمراہ تھا چنانچہ سارا نے اس خوف سے بیٹے کو گاڑی کی ڈگی میں بند کر دیا کہ ٹیسٹنگ سائٹ پر اسے کورونا وائرس لاحق نہ ہو جائے۔

سائٹ پر طبی عملے نے ڈگی سے آنے والی آوازیں سن کر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے لڑکے کو اپنی تحویل میں لے کر سارا کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف بچے کی پرورش میں غفلت برتنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے اسے عدالت میں پیش کر دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!