پی پی این ای کے زیرا ہتمام قائم کردہ مالمو انٹرنیشنل اسکول میں ٹیکس کے حوالے سے معلوماتی پروگرام کا انعقاد

0

مالمو(یورپین ڈیسک)سویڈن کے فلاحی ادارے پی پی این ای کے زیرِانتظام قائم کردہ مالمو انٹرنیشنل اسکول میں ٹیکس کے حوالے سے ایک معلوماتی شام کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاءکی دلچسپی بڑھانے کے حوالے سے موسیقی اور ٹیبلو کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مذکورہ معلوماتی پروگرام سندھ گریجویٹس ایسوسی ایٹس کی جانب سے پیش کیا گیا ، اس حوالے سے مختلف فلاحی و سماجی تنظیموں نے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا ، سندھ گریجویٹس ایسوی ایٹس کی جنرل سیکرٹری انیتا پنجوانی نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً ٹیکس وطن عزیز پاکستان کی ترقی و تعمیر کے لئے بے حد ضروری ہے مگر ٹیکسوں کا تعین اوربوجھ غریب عوام کے لئےباعث مصیبت بنا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اصولی طور پر صاحبِ حیثیت طبقہ اگر ٹیکس کی ادائیگیاں یقینی بنائے تو غریب عوام کی فلاح و بہبود ممکن ہونا کوئی مشکل بات نہیں۔پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کے سربراہ زبیر حسین کا میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھاکہ بطور سویڈن کے شہری ہمیں سویڈن میں جو فوائد میسر آتے ہیں وہ دنیا بھر کی مملکتوں میں اپنی مثال آپ ہیں، اگر ہم تعلیمی اداروں میں ہماری آنے والی نسلوں کو ٹیکس کے حوالے سے مفید معلومات مہیا کرنا شروع کردیں تو پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے یہ ایک انتہائی مؤثر طریقہ کار ثابت ہوسکتا ہے۔

مالمو انٹرنیشن اسکول کے سربراہ اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ چونکہ سویڈن کے طرزِتعلیم پر قائم ہوا ہے اس لئے ہم نے سندھ گریجوٹس ایسوی ایٹس کے مذکورہ پروگرام کو ہمارے تعلیمی ادارے میں فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

تقریب میں شہر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ڈاکٹر موہنی راج، سیک وومن ڈیولپمنٹ سے صبیحہ شاہ، واس فاؤنڈیشن سے سمیر ابھیجا، ڈاکٹر اصغر دشتی اور واحد بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!