بارسلونا ہوٹل کی تیسری منزل میں آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی راشد ملک ہلاک،9 افراد شدید زخمی

0

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل)بارسلونا میں سانحہ تتوان کے بعد آتشزدگی کے واقعے میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا۔

آتشزدگی کاتازہ ترین واقعہ بارسلوناسینٹر کی گلی ناؤ دے لارامبلہ میں پیش آیا جہاں ایک ہوٹل کورونادوکی تیسری منزل پر آگ لگ گئی۔جاں بحق ہونیوالا43سالہ راشد ملک موضع پھلروان تحصیل کھاریاں پاکستان کا رہائشی تھاجسکی سپین کے شہرساراگوسا کے قریب نواحی علاقے میں موبائل شاپ تھی اور وہ موبائل لینے بارسلونا آیا تھا اور اس ہوٹل کورونادومیں مقیم تھا۔

راشد ملک ذیشان کبابش ریسٹورنٹ کے ورکر شمس ملک کا پھوپھی زاد بھائی تھا۔شمس ملک نے بتایا کہ مرحوم نے واقعے کے روز فون کیا اور ملنے کی خواہش کا اظہار کیا مگر میں نے اسے بتایا کہ والد صاحب کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے پاکستان میں مقیم ہوں۔

ہوٹل کی آتشزدگی کے واقعے میں9 افراد کے زخمی ہونیکی اطلاعات ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔آتشزدگی کے واقعے کے بعد کئی افراد نے کھڑکیوں سے کود کرجان بچائی۔

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ایک خاتون کی جانب سے گدے کو آگ لگانے کے بعد ہوا۔جسے پولیس نے تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!