گلگت بلتستان حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے،صوبائی وزیر علی ناصر خان

0

دبئی(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر برائے سیاحت، کھیل، امور نوجوانان، ثقافت و آثار قدیمہ گلگت بلتستان علی ناصر خان کی صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو اور اختر حسین بوٹو کے ہمراہ بینکرز کے ایک وفد سے ملاقات ہوئی ۔

وفد میں ڈائریکٹر محمد یحیٰ،ڈاکٹر رحمینہ ظفر، عرفان یونس اور کامران شہزاد شامل تھے۔

راجہ ناصر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے اور کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں پیدا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت، ہوٹل، ریزورٹ اور معدنیات میں سرمایہ کاری کرنے کے بیشمار مواقع موجود ہیں۔

ملاقات میں موجود سرمایہ کارو ں نے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!