برمنگھم:سپارک بروک میں دن دیہاڑے جیولری کی دکان پر نقاب پوش ڈاکوئوں کا حملہ

0

برمنگھم(تارکین وطن نیوز)برمنگھم کے علاقے سپارک بروک میں دن دیہاڑے جیولری کی د کان پر نقاب پوش ڈاکوئوں نے حملہ کر دیا، ٹرک نما گاڑی د کان کےشیشوں سے بنی کھڑکی میں دے ماری۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نقاب پہنے کچھ ڈاکو ئو ں نے موٹر وے مینٹنینس والوں کی گاڑی ایک جیولری کی دکان میں دے ماری جس سے جیولرز کے تمام شیشے چکنا چور ہو گئے اور ایک انتہائی مصروف ہائی سڑیٹ میں موجود دانیال جیولرز سے چوری کر کے چلتے بنے۔

سڑک کے دونوں طرف موجود تمام افراد نے یہ واقعہ اپنی آنکھوں سے ہوتے دیکھا مگر ڈاکو ئوں میں سے ایک شخص کلہاڑا لہراتا ہوا ہر ایک کو للکار کر ڈراتا رہا جبکہ باقیوں نے کچھ ہی لمحوں میں سونا چرایا اور گاڑی بھگا لے گئے،ویسٹ مڈ لینڈ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!