چار روسی لڑاکا طیاروں کی سویڈن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی،تہلکہ خیز دعویٰ

0

سٹاک ہوم (حافظ محمد عمران) سویڈن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ چار روسی لڑاکا طیاروں نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن کی مسلح افواج نے اپنی ویب سائٹ پرایک اہم جاری بیان میں کہا ہے کہ کہ چار روسی لڑاکا طیاروں جن میں دو روسی ’SU 27‘ اور دو روسی ’SU 24‘ شامل ہیں نے سویڈن کے علاقہ گوٹ لینڈ کے سمندرمیں قلیل مدت کے لئے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

سویڈن کی فضائیہ نے ملٹی رول لڑاکا طیارے ’Jas 39 Gripen‘ کے ساتھ فوری آپریشن کرتے ہوئے چاروں روسی لڑاکا طیاروں کی تصاویر لے لی ہیں۔ سویڈن کی فضائیہ کے سربراہ کارل جوہان ایڈسٹروم کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ صورتحال کی روشنی میں اس واقعے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور یہ روس کی جانب سے ایک غیر پیشہ ورانہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔

سویڈن کی فضائیہ کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنی علاقائی سالمیت اورسرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور صورتحال پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے۔ سویڈن کے وزیر دفاع نے بھی روسی لڑاکا طیاروں کی جانب سے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ روس کو سویڈن کی علاقائی حدود اور خودمختاری کا احترام کرنا چائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!