مرزا سلمان بابر بیگ کی راجر ٹورانت سے ملاقات، کاتالونیا پاکستان جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اور انڈسٹری کے قیام پرتبادلہ خیال

0

بارسلونا (نمائندہ خصوصی )اسپین میں قونصل جنرل پاکستان مرزا سلمان بابر بیگ کی راجر تورنت رامیو سے ملاقات ہوئی ،ملاقات میں کاتالونیا پاکستان جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اور انڈسٹری کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ صوبائی وزیر نے پرپوزل کی بھرپور پذیرائی کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ملاقات میں پاکستانی بزنس مین کو درپیش مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق ہوا، یہ اجلاس پاکستانی کاروباری شخصیات کوصوبائی وزیر سے اپنے مسائل بیان کرنے کے لئے کیا جائے گا، عالمی سطح پر مہنگائی ، ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان اور کاتالونیا کے درمیان تجارت کے فروغ کے حوالے سے تمام امکانات پر گفتگو ہوئی۔

پاکستان ٹیکسٹائل ، کھیلوں کے سامان، آلاتِ جراحی کے علاوہ اشیائے خورو نوش اور دیگر مصنوعات میں خود کفیل ہے اور پاکستان سے کم قیمت مصنوعات درآمد کرنے اور کاتالان سرمایہ کاروں کی پاکستانی مارکیٹ میں دلچسپی کا جائزہ بھی لیا تاکہ مستقبل میں پاکستان سے اشیاء کی درآمد پر زور دیا جا سکے۔

صوبائی وزیر نے قونصل جنرل کی پاکستان کی بزنس انڈسٹری کو آگے بڑھانے کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ میٹنگ پاکستان اور کاتالان کے مابین ہونے والی کاروباری کاوشوں کے لئے سازگار ثابت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!