لندن(وسیم چوہدری)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد بڑے بھائی میاں نوا زشریف سے وزیراعظم بننے کے بعد پہلی بالمشافہ ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں بھائی جوش و خروش سے گلے ملے ، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور تحریک عدم اعتماد کی کا میابی پر میاں نواز شریف نے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔
یہ ملاقات لندن میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں۔