پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سویڈن میں تین نئےکوارڈینیٹرز کی تعیناتی

0

کوارڈینیٹرز میں شیراز چوہدری،رفاقت علی اور آصف شبیر کو تعینات کیا گیا ہے

اسٹاک ہوم(زبیر حسین) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سویڈن میں نئے کوارڈینیٹرز تعینات کردئیے گئے۔ پی ٹی آئی سویڈن کے سینئر رہنما بابرعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سویڈن کے لئے مزید تین نئے کوارڈینیٹرز تعینات کئے گئے ہیں اور کوارڈینیشن کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے مزید افراد کو ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ تنظیمی معاملات اور اہم تقریبات کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے میں آسانی ہوسکے۔

کوارڈینٹرز کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق شیراز چوہدری، رفاقت علی اور آصف شبیر کو بطور کوارڈینیٹرز تعینات کیا گیا ہے، شیراز چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کسی ایک فرد کو کوارڈینیٹر کی ذمہ داریاں سونپنے سے معلومات محدود رہ جاتی ہیں جس کے باعث پورے چیپٹر کے کارکنوں تک اہم پیغام بروقت پہنچانا مشکل ہوجاتا ہے ، ان کےمطابق سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر کوارڈینیٹرز کی ایک ٹیم تشکیل دینا بہت ضروری تھا۔

رفاقت علی نے کہا کہ ایونٹ مینجمنٹ کے لئے ایک ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے اگر کسی ایک شخص کو یہ ذمہ داری دی جائے تو کوئی بھی تقریب اچھے انتظامات کے فقدان سے دوچار رہتی ہے۔

آصف شبیر نے کہا کہ اس وقت پارٹی کو اوورسیز پاکستانیوں کی یکجہتی چاہئے، اس لئے کسی بھی چیپٹر کیلئے کوارڈینیٹرز کی ٹیم ہونا بہت ضروری ہے تاکہ پینلز کی آپس میں مخالفت کی وجہ سے پارٹی کو نقصان نہ پہنچے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!