پاکستان کی با شعور خواتین کی ہتک ہوئی ہے، عمران نیازی کو چاہیے کہ وہ میڈیا پر آ کراس بد زبانی کی معافی مانگے
ریاست مدینہ کی بات کرنے والے کویہ نہیں معلوم کہ ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں
دوبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفیٰ مغل، چیئرمین محمد غوث قادری، وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر، عبدالمجید مغل، محمد شہزاد بٹ، عامر سہیل گھمن، راجہ عابد حسین، جان قادر، غلام محی الدین، پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ، ملک دوست محمد اعوان، راجہ محمد جمیل بنگیال، ملک شہزاد یونس اور راجہ ظہیر سملالوی نے کہا ہے کہ سابقہ وزیر اعظم عمران نیازی نے ملتان کے جلسہ میں گھٹیا اور بازاری زبان استعمال کی ہے جس سے پاکستانی خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے۔
عمران نیازی کوخواتین کے بارے اس طرح کی جاہلوں والی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے تھی،پاکستان کی خواتین با شعورہیں اور انہوں نے اسے اپنی ہتک سمجھا ہے، اسلام میں خواتین کو با عزت مقام دیا گیا ہے لیکن عمران نیازی کو یہ نہیں معلوم کہ اسلام میں خواتین کا کیا مقام ہے۔
ریاست مدینہ کی بات کرنے والے کویہ نہیں معلوم کہ ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں، اس قدر جاہلانہ زبان کے استعمال پر عمران نیازی کی جس قدر مذمت کی جائے وہ کم ہے، لہٰذا عمران نیازی کو چاہیے کہ وہ میڈیا پر آ کر اس بد زبانی کی معافی مانگے۔