یاسین ملک کی اسیری اور عمر قید عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے ،جے کے سی او

0

ہندوستان مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھا کر انکی آزادی کی تحریک کو نہیں کچل سکتا، یاسین ملک کیخلاف غیر انسانی سلوک بند کیا جائے،عبداللطیف عباسی،خورشید متیال

یاسین ملک کا جرم وطن کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا ہے،سردار اشفاق،اختر حسین،کامران اعظم،انجینئر محمد عارف،معروف حسین،سردار ابرار و دیگر

جدہ(امیرمحمدخان سے)جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے عہدیداران ، چیف آرگنائزر عبداللطیف عباسی، چیئر مین چوہدری خورشید احمدمتیال ، سینئروائس چیئر مین سردار وقاص عنایت اللہ ، وائس چیئرمین سردار اشفاق ، وائس چیئرمین اختر حسین پیرزادہ ، وائس چیئرمین کامران اعظم، وائس چیئرمین انجینئر محمد عارف مغل، وائس چیئرمین چوہدری معروف حسین، وائس چیئرمین انجینئر سردار محمد ابرار خان، وائس چیئرمین سردار محمد آصف ، سیکرٹری جنرل راجہ محمد ریاض فیروزدین ، ڈپٹی جنرل ڈپٹی رابطہ سیکرٹری عمران اکرم ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار مہتاب سرور ، سیکرٹری نشرواشاعت غلام مصطفی خان ، ڈپٹی سیکرٹری نشرواشاعت کامران انور بیگ ، سیکرٹری مالیات راجہ شمروز خان ، ڈپٹی سیکرٹری مالیات راجہ محمد محفوظ چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری نشرواشاعت راجہ امتیاز نے بھارتی عدالت کی جانب سے یاسین ملک کو دی جانے والی سزا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کی اسیری اور عمر قید عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

ہندوستان مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھا کر انکی آزادی کی تحریک کو نہیں کچل سکتا، یاسین ملک کیخلاف غیر انسانی سلوک بند کیا جائے، اقوام عالم اور دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ تہاڑ جیل دہلی میں قید یاسین ملک کو رہا کرانے کیلئے آواز اٹھائی جائے، یاسین ملک ضمیر کا قیدی ہے جو صرف وطن کی آزادی اور بھارتی قبضہ کیخلاف برسرِ پیکار ہے، بھارت جب بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو اپنے ساتھ رہنے پر راضی نہ کرسکا تو اس نے مقبوضہ کشمیرمیں کالے قوانین متعارف کرائے اور دہشت گردی کے نام پر کشمیر ی عوام کو نشانہ بنایا۔

یاسین ملک کا جرم صرف وطن آزادی کیلئے جدوجہد کرنا ہے ،بھارتی فورسیز کا تشدد ،ظلم ،قتل و غارت گری کشمیریوں کی آزادی کے جذبے کو شکست نہیں دے سکتا، یاسین ملک سمیت حریت رہنما ئو ں کی گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمے کشمیریوں کو آزادی سے دور نہیں رکھ سکتے، انصاف کا تقاضا ہے کہ یاسین ملک کو فوری رہا کیا جائے۔ مظلوم و محکوم کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور انھیں آزادی ملکر رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیری عوام سے حق خودارادیت کا جو وعدہ کر رکھا ہے اس پر فوری عمل درآمد کرایا جائے ۔بھارت کشمیریوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے مگر ان تمام اقدامات کے باوجود کشمیری عوام نے اپنے قوت بازو سے اس کے خلاف تحریک شروع کر رکھی ہے جو لائق تحسین ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!