اوسلو(عقیل قادر)انجمن حسینی ناروے کے ڈائریکٹر دینی امور علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین نقوی نے جمہوریہ آذربائیجان کی حکومت کے خدا مخالف، اسلام مخالف اور شیعہ مخالف اقدامات کی مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ آذربائیجان میں حکومت کی ان توہین آمیز پالیسیوں پر احتجاج کرنے والے بہت سے لوگ بھی زیر عتاب اور زیر حراست ہیں۔
خاص طور پر اس مسئلے پر مقامی رہنماء طالع باقرزادہ بھوک ہڑتال پر ہیں اور دیگر اسلام پسند اور علماء بھی اس موضوع پر سراپا احتجاج ہیں۔
دنیا کے تمام انسانیت دوست اور مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ آذری حکومت کی غیرمنصفانہ اور اسلام مخالف پا لیسیوں کی مذمت کریں اور آذربائیجان کے مسلمانوں پر حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کریں۔
بیان میں جمہوریہ آذربائیجان کی حکومت پر بھی زور دیا گیاکہ وہ غیر انسانی اور اسلام مخالف کارروائیاں فوری بند کرے اور انسانی حقوق کے خلاف اپنی پالیسیاں واپس لے۔