سید مخدوم طارق محمود الحسن کے صاحبزادوں کی چوتھی برسی کے موقع پر ہڈرز فیلڈ میں دعائیہ تقریب

0

تقریب میں برطانیہ بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

ہڈرز فیلڈ(وسیم چودھری)سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سابق معاون خصوصی سید مخدوم طارق کے صاحبزادے محمد علی امام اور سید امام زمام دوہزار اٹھارہ میں اپنے آبائی گائوں کمالیہ جاتے ہوئے اوکاڑہ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

انکی چوتھی برسی کے موقع پر کمالیہ میں انکی یادگار خانقاہ معصومیہ اور برطانیہ کے شہر ہڈرز فیلڈ میں انکی برسی کے سلسلے میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، دعائیہ تقریب میں مجلس علما شعیہ یورپ ، جماعت اہلسنت بر طانیہ کے رہنما ئوں، برطانیہ بھر سے پی ٹی آئی کے رہنما ئوں سمیت بزنس مین انیل مسرت ، سید منور حسین جماعتی ، قاری عباس، سید معظم علی قمی ، سید فدا حسین بخاری ، سید قیصر بخاری، پی ٹی آئی یوکے کے سابق عہدیداروں رانا عبدالستار، ملک عمران خلیل، ملک شرجیل، ڈاکٹر لیاقت ملک، مقبول ملک ، عاطفہ شاہ ، آصف خان ، آصف بٹ و دیگرنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

تقریب میں مرحوم بچوں کے دوستوں نے بھی شرکت کی مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور افسوسناک سانحہ پر دلی دکھ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ،سید مخدوم طارق ، حادثے میں بچ جانیوالے بڑے بھائی سید ظہران شاہ نے اپنے جذبات سے آگاہ کیا ۔

مرحوم بچوں کے لئے سید مخدوم طارق ، پیر سید منور حسین جماعتی، قاری عباس، نے خصوصی دعا کرائی دعائیہ تقریب میں گلاسگو، برمنگھم، برسٹل، لندن ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ، شیلفڈ، لیڈز، سمیت دیگر شہروں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

سید مخدوم طارق اور سید ظہران طارق سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ،سید مخدوم طارق نے بچوں کے نام سے ٹرسٹ کے ذریعے مستحق افراد کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دعائیہ تقریب میں نواز گوندل، فرخ گوندل ، اقبال صدیقی ، عطا چوہان ، رضیہ چودھری ، چودھری ظہیر، عدیل چودھری، وقاص وکی ، چودھری بلال، انعام سحری، خواجہ الطاف وسیم سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

علاوہ ازیں پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تشویش کا اظہا ر کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!