سلیک ایشین اورخبیب فا ئونڈیشن کے زیراہتمام مانچسٹرمیں عید گالا ڈنر تقریب

0

مانچسٹر(وسیم چودھری)مانچسٹر کے مقامی ہال میں سلیک ایشین اور پاکستانی فلاحی ادارے خبیب فا ئونڈیشن کے تعاون سے عید گالا ڈنر تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں قونصلر جنرل مانچسٹر ڈاکٹر وزیر خان، میئر بولٹن کونسلر اختر زمان، ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار،سابق رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم،ماجد نزیر،زاہد مغل، پاکستانی فنکار احسان خان،کونسلر آفتاب اقبال،ڈاکٹر حامد خان مشرقی،چوہدری مسرت علی،چوہدری الطاف سندھو،اقبال صدیقی،ڈاکٹر محمد اقبال،بشارت علی،شیخ نعمان عمان نذیر ،مس انگلینڈ ڈاکٹر بھاشا کے علاوہ سیاسی، سماجی رہنما ئوں نے شرکت کی۔

تقریب میں نارتھ ویسٹ برطانیہ سے پاکستانی کمیونٹی و فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،پاکستانی برائیڈ گروم ملبوسات پر فیشن شو بھی پیش کیا گیا ،ہال میں پاکستانی کپڑوں،مہندی، چوڑیوں ودیگر اشیا کے اسٹال لگائے گئے تھے، پاکستانی آرٹسٹ احسان خان کی بنائی گئی تصاویر چیرٹی کیلئے نیلام کی گئی ،ماڈلز نے کیٹ واک کی۔

تقریب میں گلوکار استاد رفاقت علی خان، شہزادی سلطان ، مسٹر سنگھ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔تقریب میں معروف سنگر صوفی محمد سرور نے ہدیہ نعت رسول اکرمؐپیش کی۔

تقریب سے ماجد نزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خبیب فاؤنڈیشن کی بنیاد 1999 میں ندیم احمد خان نے رکھی تھی، یہ فاؤنڈیشن پاکستان میں یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم اور ان کی بہبود کے لئے کام کرتی ہے۔ اس وقت خبیب فاؤنڈیشن کے 11 اسکولز اور کالجز ہیں جو پاکستان اور آزاد کشمیر میں کام کر رہے ہیں جہاں پانچ ہزار بچے زیرتعلیم ہیں۔

انہوں نےکہا کہ خبیب فاؤنڈیشن کی برطانیہ میں رجسٹریشن کی گئی ہے، امان ماجد صدر خبیب فاؤنڈیشن برطانیہ اور شیخ نعمان سیکرٹری جنرل کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ خبیب فاؤنڈیشن یونائیٹڈ نیشنز کے ساتھ بھی رجسٹرڈ ہے۔ عید ملن گالا ڈنر کا مقصد خبیب فاؤنڈیشن کو یوکے میں لانچ کرنا اور پاکستانی کمیونٹی کو فاؤنڈیشن کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

قونصلر جنرل مانچسٹر ڈاکٹر محمد طارق وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی برطانیہ میں ہر شعبہ زندگی میں ایک اہم مقام رکھتی ہے اور ساتھ ساتھ وطن عزیز کو بھی نہیں بھول سکتی،برطانیہ میں مخیرشخصیات پاکستان میں ان افراد کی بے لوث خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

میئربولٹن کونسلر اختر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیرٹی دینے سے بڑا کوئی اور کام نہیں، ایسے افراد جنہیں اللہ پاک نے توفیق عطا فرمائی ہے ان کو انسانیت کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

ڈاکٹر سجاد کریم نے کہا کہ پاکستان کمیونٹی ہمیشہ پاکستان کے غریب افراد کی مدد کرتے ہیں ۔ تقریب میں قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر، سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے کمیونٹی کے اہم افراد بلال غفور، نورین شہزاد ، کومل خان ، محمد بشارت سمیت دیگر افراد کو خصوصی شیلڈز پیش کیں ۔

پروگرام کے اختتام پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے احسن خان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!