لوگوں کی بڑی تعداد نے کووڈ ویکسین لگوائی اور بنیادی ہیلتھ چیک اپ کروایا
مختلف سیاسی،مذہبی اور سماجی رہنماؤں سمیت مقامی کاروباری افراد نے بھی ویکسینیشن بس کا دورہ کیا
تھرک(نمائندہ خصوصی)تھرک کونسل کے کیبنٹ ممبر فار کمیونٹیز کونسلر قیصر عباس گوندل نے این ایچ ایس ایسکس پارٹنررشپ یونیورسٹی کے تعاون سے مختلف کمیونٹیز میں ویکسینیشنز کی شرح بڑھانے کے لئے ٹی ایف ایجوکیشن سنٹر گریز میں کمیونٹی ویکسینیشن بس کا اہتمام کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے کووڈ ویکسین لگوائی اور بنیادی ہیلتھ چیک اپ کروایا۔
کونسلر قیصر عباس گوندل کی خصوصی دعوت پر مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماؤں سمیت مقامی کاروباری افراد نے بھی ویکسینیشن بس کا دورہ کیا۔
ٹی ایف ایجوکیشن سنٹر کے انچارج عبدالقیوم میزان نے اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کونسلر قیصر گوندل کے مشکور ہیں جنہوں نے ویکسینیشن بس کا انتظام کروایا۔ اس سے بچوں، خواتین اور دیگر افراد میں ویکسینیشن بارے آگاہی بڑھی ہے اور لوگوں نے اس سے استفادہ بھی کیا ہے۔
کونسلر قیصر عباس گوندل اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا لوگوں کی صحت کے مسائل اور اقلیتی کمیونٹیز میں کم ویکسینیشن کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے دوبارہ اس سہولت کا انتظام کیا جس سے بڑی تعداد میں بچوں، خواتین سمیت مختلف افراد کو فائدہ ہوا۔
میں این ایچ ایسکس پارٹنرشپ یونیورسٹی اور ٹی ایف ایجوکیشن سنٹر کی انتظامیہ اور سٹاف کا مشکور ہوں جنہوں نےاس سلسلے میں تعاون کیا۔
اس سے پہلے کونسلر قیصر گوندل نے 25 مارچ کو گریز مسجد کے باہر بھی ویکسینیشن بس کا اہتمام کیا تھا جس میں درجنوں افراد نے ویکسینیشن لگوائی تھی اور ہیلتھ چیک اپ کروایا تھا۔