یونان میں پاکستانی نوجوان اشراق نذیر کا پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی منانے کا منفرد انداز

0

حرایجین کے نیلے پانیوں کی75میٹرگہرائی میں جا کر75منٹ تک سبزہلالی پرچم لہرایا

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کومنفرد اندازسےمنانے کا مقصد پاکستانی شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا تھا،اشراق نذیر

ایتھنز(انصر اقبال بسراء)یونان میں پاکستانی نوجوان اشراق نذیر کا پاکستان کا ڈائمنڈ جوبلی منانے کا منفرد انداز، بحر ایجین کے نیلے پانیوں کی گہرائی میں 75 منٹ اور 75 میٹر گہرائی میں جا کر سبز ہلالی پرچم لہرا کر منفرد انداز سے ڈائمنڈ جوبلی کو سیلیبریٹ کیا ۔

یونان میں مقیم پاکستانی نوجوان اشراق نذیر نے کھلے سمندر کی تہہ میں جا کر 75 منٹ تک پاکستانی پرچم کو لہرایا۔

اشراق نذیر یورپ میں واحد پاکستانی ہیں جنھوں نے بحر ایجین کی گہرائی میں جا کر سبز ہلالی پرچم لہرایا ۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نوجوان کا کہنا تھا کہ اس کا خواب تھا کہ پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی کو منفرد انداز سے منائے اور یورپی عوام کو بتانا تھا کہ پاکستانی قوم ایک امن پسند قوم ہے اور پاکستانی شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

اشراق نذیر نے تین سال پہلے پاکستانی پرچم کے ساتھ ہوائی جہاز سے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر بھی پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!