تقریب میں پی ای ایم ایل این ٹورنٹو کینیڈا کے رہنماؤں کی شرکت
متحدہ عرب امارات سے چوہدری شاہد جمیل اور چودھری محمد شفیع کی شرکت
دبئی (طاہر منیر طاہر) 14اگست 2022 کوپاکستان مسلم لیگ ن ٹورنٹوکینیڈا نے پاکستان کا 75 واں یوم آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداروں، رہنماؤں، ممبران اور اراکین نے بھر پور حصہ لیا۔
یوم آزادی کی تقریب میں فیملیز اور بچوں نے بھی شرکت کی،متحدہ عرب امارات سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں چوہدری شاہد جمیل اور چودھری محمد شفیع نے ایونٹ میں بطور خاص شرکت کی۔
دیگر شرکت کرنے والوں میں چوہدری عرفان گجر، طارق جاوید چیمہ ،پیر عدنان بودلہ،چوہدری محمد اسد، چوہدری عبدالواحد اور ٹورنٹو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بھی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ایونٹ کے شرکاء نے مل جل کریوم آزادی کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔