تقریب کا اہتمام انجینئر زبیرخان نے کیا،پختون کمیونٹی کی شرکت
ہم سب مل کر پاکستان کی عزت اور وقار کو بڑھائیں گے،خدائی خدمتگار خلیل بونیری
تقریب میں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) 14اگست 2022 کوپاکستان بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن، یو اے ای نے پاکستان کا 75 واں یوم آزادی دبئی میں منایا جس کا اہتمام پاکستان بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر انجنیئر زبیر خان نے کیا تھا۔
توم آزادی کی تقریب میں نواز خان جدون، تیمور آفریدی، وقار احمد، ناصر خان، فضل ربی صافی، حنیف خان، قسم امین خان، خدائی خدمتگار خلیل بونیری، بزنس کمیونٹی اور PBWO کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک آزاد وطن کےباسی ہیں اور ہمیں یہ آزادی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک کوششوں کے باعث ملی ہے،ہم اس آزادی کا جس قدربھی شکر یہ ادا کریں وہ کم ہے، آزادی ایک نعمت ہے اس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے اور اپنے ملک کی عزت، مضبوطی اور سالمیت کے لئے کام کرنا چاہیے۔
تقر یب میں موجود شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پردیس میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے ہمیشہ متحد اور پرعزم رہنے کا بھی عہد کیا،انجینئر زبیر خان نے کہا کہ بحیثیت اوورسیز پاکستانی ہمارا فرض ہے کہ ہم سب ملک و ملت کے لئے اپنے اپنے حصے کا فرض نبھائیں اور ایک دوسرے کے کام آئیں۔
تقریب میں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد بھی دی گئی،تقریب کے آخر میں میزبان انجینئر زبیر خان نے تمام دوستوں اور تقریب میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
بیحد شکریہ منیر صاحب آپ نے ادب کی ترویج میں حصہ ڈال کر معاشرے میں ادبی خدمت سرانجام دی ہے ۔۔ادب سے دوری دور حاضر میں معنی خیز نظر نہی آتی ۔۔۔آنے والی نسلوں کو ہم ادب کا جب تک وارث نہ بنائیں گے تو ایساوقت بھی آسکتا ہے کہ ہم ادب کو اپنی انکھوں سے آخری سانس لیتا دیکھیں ۔۔۔۔ہمیں ادب کی ترویج کے لیے اپنا اپنا حصہ ڈال کر اسے آکسیجن مہیا کرتے رہنا چاہئے اور آنے والی نسلوں کو ادبی رویات کا امین اپنے ہاتھوں سے بنانا چاہئے ۔۔۔تاکہ وہ اپنے حصے کے چراغ جلا کر اس لو کو کبھی بھی مدہم نہ ہونے دیں