راولپنڈی(تارکین وطن نیوز)شرقی گوجرخان یونین کونسل اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں حاجی بورگی کے محمد ابرار جو مسقط سے اپنے وطن آئے، تھانہ نصیر آباد کی حدود میں گاڑی نمبر 748 Ok میں پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس تین ڈاکوؤں نے گاڑی روکی ۔
انہوں نے وائرلیس سیٹ بھی اٹھا رکھے تھے، گن پوائنٹ پر محمد ابرار کو تمام جمع پونجی سے محروم کر دیا ،جاتے ہوئے پاسپورٹ کے علاوہ تمام ضروری ڈاکومنٹس بھی ساتھ لے گئے ۔
متاثرہ افراد نے نزدیک پولیس اسٹیشن پر جب شکایت کی تو انہوں نے گھنٹوں انتظار کروانے کے بعد یہ کہہ کر ٹرخا دیا کہ مذکورہ ایریا ہماری حدود میں نہیں آتا۔
محمد ابرار نے کہا ہے کہ اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں پاکستان آیا تھا جبکہ مجھے لوٹ لیا گیا ہے، لہٰذا قانون نافذ کرنے والے ادارے و اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ میری مدد کی جائے۔