سویڈن:سیدمحمودشاہ جنرل سیکرٹری منہاج ڈائیلاگ فورم اٹلی اورسیاسی وسماجی رہنمایو ایس اے ملک محمد عمیر کے اعزاز میں عشائیہ

0

عشائیہ کا اہتمام محمد شاہد بٹ اور عادل شہزادہ کی طرف سے کیا گیا

سویڈن آکراچھالگا،پاکستانی کمیونٹی کا بھائی چارہ اورمہمان نوازی کبھی بھول نہیں پائوں گا،سید محمود شاہ

سٹاک ہوم(انصر اقبال بسرا) اٹلی اور یو ایس اے سے آئے مہمان سید محمود شاہ جنرل سیکرٹری منہاج ڈائیلاگ فورم اٹلی اور یو ایس اے کے سیاسی وسماجی رہنما ملک محمد عمیر کے اعزاز میں محمد شاہد بٹ اور عادل شہزادہ کی طرف سے سٹاک ہوم کے مقامی ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ دیاگیا۔

جس میں نومنتخب کونسلربوتشرکا کمیون شفقت کھٹانہ ،سینئر نائب صدر مسلم لیگ یونان چوہدری نذیر گجر،ڈاکٹر عبدالرزاق سابق سینئرنائب صدر منہاج القرآن سٹاک ہوم،سوشل میڈیا ایکٹویسٹ چوہدری انصراقبال بسراء،ممتاز بزنس مین عامر سومرو،سویڈن کی سیاسی سماجی شخصیت اشرف علی،بلبل مدینہ یورپ کے مشہور و معروف ثنا خوان سجاد حسین قادری،ملک فیصل، ارسلان سنی،ملک فاطر اور دیگر احباب نے خصوصی شرکت کی۔

سید محمود شاہ کا کہنا تھا سویڈن میں آکر بہت اچھا محسوس کیا یہاں کے لوگوں کا پیار، محبت ،خلوص ،چاہت ،پاکستانی کمیونٹی کا بھائی چارہ اور مہمان نوازی کبھی بھول نہیں پائوں گا ۔

سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کو امریکہ سے بالکل مختلف پایا،یہاں آکر ایسا محسوس ہوا ہے جیسے میں اپنے وطن پاکستان آگیا ہوں ،یہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے اور ملنسار ہیں۔

ملک محمد عمیر محمد شاہد بٹ نے آنے والے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اور آنے والے سب دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!