جرمنی کے شہرمیونخ میں معلوماتی کیریئرکونسلنگ سیمینارکاانعقاد

0

سیمینار کا انعقاد دیسی میڈیا ڈوئچ لینڈ کےانجینئربورڈ ممبرزشارق جاوید،عثمان ارشداورعثمان راشد کی جانب سے کیا گیا

میونخ(رپورٹ:مطیع اللہ)جرمنی کے شہر میونخ میں ایک بہت ہی معلوماتی کیریئر کونسلنگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کو دیسی میڈیا ڈوئچ لینڈ کے انجینئر بورڈ ممبرز شارق جاوید، عثمان ارشد اور عثمان راشد کی جانب سے لال قلعہ ریسٹورنٹ میں منعقد کیاگیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس موقع پر شرکاء نے اپنے پروفیشنل کے ساتھ جرمنی میں ہونے والے واقعات و تجربات پر روشنی ڈالی، اس موقع پر سافٹ ویئر انجینئر مہرش نے ہا ئوس وائف ہونے کے ساتھ آن لائن کورسزکے ذریعے اپنے معاشی و علمی میدان میں کامیابی کا راستہ ہموار کیا ۔

جرمن بنک میں ملازمت کرنے والے ملک اویس نے کہا کہ ہم سب کو بدلتی ہوئی عالمی مالی صورتحال پر نظر رکھنی چاہیے ۔

اس موقع پرتقریب کے میزبان شارق جاوید نے اس بات پر زور دیا کہ اگر آپ جرمن کمپنیوں میں مینجمنٹ کی پوزیشن پر جانا چاہتے ہیں تو بے شک اپنے شعبے میں مہارت ضروری ہے لیکن اس سے کہیں زیادہ ضروری ہے جرمن زبان اور سوشل اور کمیونیکیشن ۔

اس موقع پر ڈینٹل ٹیکنیشن واصف ،آؤگسبرگ شہر سے تعلق رکھنے والے روبوٹ کی فیلڈ میں ماہر انجینئر بلال احمد نے اپنے تجربات نئے انداز میں شیئر کئے۔

اس موقع پر میونخ شہر کے معروف بزرگ کاروباری شخصیت خواجہ طارق نے اپنے 52 سالوں میں ہونے والےپردیسی زندگی و کاروبار کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بچنے کی ترکیبیں و احتیاط برتنے پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پاکستانی کھانوں کا ا ہتمام کیا گیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی تقریبات سے نئے آنے والوں کے لیے راہیں ہموار ہوتی ہیں، ایسی تقریبات کا انعقاد مزید شہروں میں جلد کیاجائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!