یونان کے دارالحکومت ایتھنزمیں مذہبی تنظیموں کی جانب سےعید میلاد النبیؐ پرجلوس کا انعقاد

0

ایتھنز(انصر اقبال بسرا)دنیا بھر کی طرح یونانی دارالحکومت ایتھنز میں بھی ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر یونان میں تمام مذہبی تنظیموں کی جانب سے جلوس کا انعقاد کیا گیا۔

جلوس میں یونان بھر سے عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی،جلوس ایتھنز کے مرکز پلاتیہ کوجیا سے برآمد ہوا اور مقررہ راستے سے گزرتا ہوا پلاتیہ کمودرو میں پہنچا۔

جلوس میں شامل گاڑیوں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت میں لکھے بینزز لگائے گئے تھے اور جلوس میں شامل لوگ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر درودوسلام بھیجتے رہے۔

اختتامی جگہ پہنچ کر ثناء خوانوں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منا کر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت کا ثبوت پیش کر رہے۔

بےشک ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور ہمیں ان کی امت ہونے پر فخر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!