سوئٹزر لینڈ میں  چوتھی سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

0

سوئٹزرلینڈ(نمائندہ خصوصی)سوئٹزر لینڈ میں میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں چوتھی سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔جس میں عاشقان مصطفی نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقعہ پر ریسٹورنٹ کو خوبصورت جھنڈیوں اور مختلف رنگ کے بنیرز سے سجایا گیا تھا، محفل کا آغاز سید علی جیلانی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ نقابت کے فرائض سعید اقبال قادری نے ادا کیے۔

اسپین سے تشریف لائے علامہ ظفر عباس طاہر نے خصوصی خطاب فرمایا۔ سید زین جیلانی ،سعید اقبال قادری ،حسنین سعید قادری، سید محمود الحسن، ملک اشتیاق احمد ،شہباز وڑائچ ،حاجی غلام مصطفیٰ ،ریاض الدین ،ڈاکٹر خالد پنی،سام ستی ،اشباھ شاہ، مرزا عمران مزمل اور محمد احمد نے نعت رسول مقبول ﷺپیش کی تو حاضرین محفل میں سماع بندھ گیا۔

محفل کا اہتمام چیف آرگنائزر پاکستان اوورسیز الائنس فورم سوئٹزرلینڈ کے چیف کوارڈی نیٹر چوہدری علی حسن چاندی، بیگ انور مرزا چیئرمین ABگروپ اور شہباز گل چیمہ نے کیاجبکہ خصوصی تعاون اعجاز گجر ، شمیل چیمہ اور رانا شہزاد رفاقت سابق صدر پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ نے کیا۔

اس کے علاوہ سوئٹزرلینڈ میں مقیم سکھ برادری کے معززین اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بھی بھرپور شرکت فرمائی، جبکہ چیف آرگنائزر چوہدری علی حسن چاندی نے آنیوالے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کے کرم اور دوستوں کے تعاون سے ہی ممکنہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اور سماجی پروگرامز کے ساتھ ساتھ مذہبی پروگرامز اور خاص کر میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

محفل کے اختتام پر شاندار ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا،کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے چیف آرگنائزر چوہدری علی حسن چاندی اور انکی ٹیم کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!