پیرس کی نوجوان کاروباری شخصیت راجہ محمد علی کی جانب سے مسلم لیگی قیادت کے اعزاز میں اعشائیہ
پارٹی و قومی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
پیرس(سلطان محمود سے)مسلم لیگ ن فرانس کی سینئر قیادت تمام اختلافات کو پس پردہ رکھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر یکجا، پارٹی کو متحرک کرنیکا عزم، پارٹی و قومی تقریبات کو شایان شان سے منانے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے دل شانزے لیزے میں واقع پرنس پیلس ریسٹورنٹ میں مسلم لیگی قیادت نے مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر اور سینئر وائس پریزیڈنٹ بننے کی خوشی میں جشن منایا۔
پیرس کی نوجوان کاروباری شخصیت و ڈائریکٹر نور انشورنس راجہ محمد علی کی جانب سے مسلم لیگی قیادت کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ علی اصغر، سردار ظہور اقبال، طلعت چوہان ، چوہدری نعیم، خان اصغر، فیصل سعید، حاجی مذمل حسین، راجہ حمید، نثار احمد ، یاسر شاہ، چوہدری شہباز کسانہ ، سینئر جرنلسٹ چوہدری رضا ، ملک منیر احمد ، سلطان محمود اور سید شاہ زیب ارشد اور چوہدری منہاز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ابتدائیہ میں راجہ محمد علی نے آنیوالے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر نے شاندار تقریب کا انعقاد کرنے اور مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے پر راجہ محمد علی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو راجہ علی جیسے نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے، مستقبل میں راجہ علی جیسے نوجوان ہی پارٹی کو آگے لیکر جا سکتے ہیں ، سینئررہنما مسلم لیگ ن فرانس سردار ظہور اقبال کا کہنا تھا کہ پارٹی چلانے کیلئے پہلے ہم سب مسلم لیگیوں کو آپسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونیکی ضرورت ہے، ہمیں ماضی کو بھلا کر مستقبل کیلئے مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنا ہوگا۔
طلعت چوہان کا کہنا تھا کہ ہمیں عہدوں کی دوڑ سے باہر نکل کر پارٹی کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس اصغر خان کا کہنا تھا کہ تمام سینئر قیادت کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھ کر خوشی ہوئی امید ہے آئندہ بھی ہم سب ملکر پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن چوہدری نعیم نے تمام مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی کوشش پر راجہ محمد علی کی کاوش کو سراہا ، آخر میں پارٹی گیتوں کی دھن پر تمام مسلم لیگی رہنمائوں نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی سینئر وائس پریذیڈنٹ و چیف آرگنائزر بننے کی خوشی میں کیک کاٹا ۔