تھرک کونسل کے کیبنٹ ممبر فار کلچر و کمیونٹیز کونسلر قیصرعباس گوندل سےبابا سکھ دیو سنگھ بیدی کی ملاقات
لندن(نمائندہ خصوصی)سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک جی کے خاندان کے نمائندہ و گردوارہ کسٹوڈین بابا سکھ دیو سنگھ بیدی کی تھرک کونسل کے کیبنٹ ممبر فار کلچر و کمیونٹیز کونسلر قیصر عباس گوندل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
کونسلر قیصر عباس گوندل اور دیگر نے ان کا پھولوں سے استقبال کیا اور اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بابا سکھ دیو بیدی کے مشکور ہیں کہ آج وہ ہمیں ملنے آئے ہیں۔ مختلف کمیونٹیز اور مذاہب کے رہنماؤں سے مل کر بہت اچھا لگتا ہے۔ میں ان کی مذہبی ہم آہنگی کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔
اس موقع پر بابا سکھ دیو سنگھ بیدی کا کہنا تھا کہ کونسلر قیصر عباس گوندل سے مل کر ہمیشہ لگتا ہے۔ ان کی مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کی لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ سب لوگ امن اور آتشی سے رہیں۔
بابا سکھ دیو سنگھ بیدی سکھ مذہب کی معروف روحانی و مذہبی شخصیت ہیں اور آج کل یوکے کے دورے پر ہیں اور مختلف مذہبی اور چیرٹی پروگرامات میں شرکت کر رہے ہیں۔