گستاخانہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ لارس ولکس کار حادثے میں جھلس کر ہلاک

0

سویڈن(تارکین وطن نیوز)سویڈن میں توہین آمیز خاکے بنانے والا کارٹونسٹ لارس ولکس کار حادثے میں جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ کارٹونسٹ اور دو پولیس افسران گزشتہ روز ہولناک کار حادثے کا شکار ہوئے، گاڑی اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں لارس ولکس اور اس کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مقامی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں کہ کار اور ٹرک کی ٹکر کیسے ہوئی تاہم ابتدائی طور پر واقعے میں کسی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

سویڈش پولیس ترجمان کے مطابق حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے کیونکہ اس میں دو پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

سویڈن سے تعلق رکھنے والے لارس ولکس نے 2007 میں گستاخانہ خاکے بنائے تھے جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!