مالمو:فلسطینین جسٹس سینٹر سویڈن کا سالانہ اجلاس،انتظامیہ نے سال بھر کی جانیوالی کاوشوں کا خلاصہ پیش کیا

0

مالمو (زبیر حسین)فلسطینین جسٹس سینٹر سویڈن کا سالانہ اجلاس مالمو شہر میں منعقد ہوا، منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس دیگر تمام سالانہ اجلاسوں سے اس لئے منفرد ہے کہ ہم 75ویں یوم نقبہ سے قبل تمام تر فلسطینیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرسکیں اور دنیا کو پیغام دے سکیں کے فلسطین پربے جا تسلط کو 75 سال مکمل ہونے کے باوجود ہمارا جذبہ کم نہیں ہوا ہم واپس آئیں گے۔

تقریب میں فلسطینین جسٹس سینٹر کی انتظامیہ نے سال بھر کی جانے والی کاوشوں کا خلاصہ پیش کیا جب کہ یورپین فلسطینین ایسوسی ایشن کے صدر امین ابوراشد نے 27 مئی کو ہونے والی گرینڈ فلسطینین کانفرس کی تیاریوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔

تقریب میں معروف فلسطینی گلوکاركفاح رزيقی نے فلسطینی ملی نغموں سے سماءباندھا ، تقریب میں روایتی فلسطینی کھانے اور مٹھایوں کے اسٹال لگائے گئے تھے جبکہ فلسطین میں متاثرہ فلسطینی عوام کی مالی مدد کے لئےایک معذور بزرگ خاتون نے اپنے ہاتھوں سے بنے فن پارے بھی پیش کیے۔

تقریب میں سویڈن بھر کی انسانی حقوق ، صحافی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان کی شرکت، پاکستان کی نمائندگی کے لئےپاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کی جانب سے زبیرحسین کو تقریب میں مدعو کیا گیا تھا ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف فلسطینی صحافی عثمان نے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کےلئے میڈیا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مالمو کی معروف فلسطینی سماجی و سیاسی شخصیت ولید ٹورمان نے کہا کہ ہم آج یہاں اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ ہم اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ ہم کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کریں کہ ہمیں فلسطین پر امن طریقے سے واپس حاصل ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!