سید خرم رضا کاظمی مسلم لیگ ق یورپ کے چیف آرگنائزر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

0

برلن(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے نئے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے سید خرم رضا کاظمی کو یورپ میں پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے مشورے سے کیا ہے۔

چوہدری سرور نے اپنے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ خرم رضا پارٹی کو یورپ میں فعال بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!