آسٹریا کے شہر لنز میں مقیم سیاسی و سماجی شخصیت چودھری حفیظ کے بڑے بھائی آفتاب احمد کے ایصال ثواب کیلئے محفل کا انعقاد

0

لنز(رپورٹ:محمد عامر صدیق)آسٹریا کے شہر لنز میں مقیم سیاسی و سماجی شخصیت چودھری حفیظ کے بڑے بھائی آفتاب احمد جو کہ گزشتہ دنوں آسٹریا میں انتقال فرما گئے تھے۔ ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و محفل نعت کا انعقاد 8 اپریل بروز ہفتہ پاک لینز سینٹر میں کیا گیا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف دینی، سیاسی و سماجی ،اہم شخصیات اور مخلتف شعبہ ہائے زندگی کی دیگر شخصیات و دیگر دوست احباب نے آسٹریا بھر سے شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد تقریب کا آغاز قاری شبیر کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور انہوں نے نعت کی صورت میں حضرت محمدؐ کو ہدیہ عقیدت پیش کیا۔خصوصی خطاب پاک سنٹر مسجد مدینہ کے صدر اور مذہبی اسکالر علامہ غلام مصطفی بلوچ نے کیا۔

انہوں نے کہا زندگی اور موت یہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ ہر دی ہوئی روح نے آخر موت کا ذائقہ چکھنا ہے موت ایک اٹل حقیقت ہے اس سے دنیا کا کوئی بڑے سے بڑے آدمی انکار نہیں کرتا ہر انسان نے آخر کار اس موت کی وادی میں جانا ہے۔

مومن اس عارضی دنیوی زندگی میں اپنی موت سے پہلے پہلے جو بھی نیک کام کرے گا؛ چاہے اپنی زبان سے ہو کہ ہاتھ سے یا اپنے مال کے ذریعہ اس کا ثواب ضرور پائے گا یعنی عمل کا اجر اس کے نامہٴ اعمال میں لکھا جائے گا،لیکن مرنے کے بعد عمل کا دفتر بند ہو جاتا ہے اور ایک لمحہ کے لیے بھی کوئی عمل کرنے سے عاجز ہو جاتا ہے؛ اس لیے نیکیوں پر اجر و ثواب کا سلسلہ بھی ختم ہو جاتا ہے، ایصال ثواب کا منشا عموماً یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے میت سے عذاب میں تخفیف کر دیتے ہیں یا دور فرما دیتے ہیں، کبھی میت کے درجات کی بلندی یا میت پر شفقت و ترحم ہوتا ہے۔

بہرحال ایصال ثواب ایک شرعی مقصد ہے۔تنبیہ: میت کو نفع پہنچانے اور پہنچنے کے ذرائع میں سے دوسرے اشخاص کا میت کے لیے دعائے مغفرت کرنا بھی ایصال ثواب کے حکم کلی شرعی میں داخل ہے افطاری سے قبل قاری شبیر نے ختم شریف پڑھا۔

روزہ افطاری کے بعد نماز مغرب ادا کی اور افطار ڈنر کے اختتام پر (مرحوم) کیلئے انگلینڈ سے آئے ہوئے مہمان مبلغ دعوت اسلامی نے دعائے مغفرت تمام عالم اسلام ملک پاکستان کے حق میں اور حاضرین کے لئے صحت و تندرستی اور رزق میں کشادگی کے لئے پرخلوص دُعائیں کی۔آخر میں چودھری حفیظ نے تمام لوگوں کا ایصال ثواب کی محفل میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!