فرانس میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

0

پیرس (رپورٹ:سلطان محمود )فرانس میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، پیرس کی مختلف مساجد میں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

علما کرام نے خطبات میں بتایا کہ عید الفطر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے بعد اللہ کی طرف سے اہل مسلماں کیلئے عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خوشی کے ان مواقع پر ہمیں غریب افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے، سفیر پاکستان عاصم افتخار نے مسجد قباء میں پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ نماز عید الفطر ادا کی۔

سفیر پاکستان نے خوشی کے اس پرُمسرت موقع پر فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کے لیے نیک خواہش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متفقہ قرادادوں کی روشنی میں حل کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی ،قانونی اور امداد جاری رکھے گا۔

مساجد میں شہداء کشمیر، پاک فوج اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]