ناروے میں مسلح شخص نے تیر کمان سے تیر مار کر کئی لوگوں کو قتل کردیا

0

اوسلو (تارکین وطن نیوز) یورپی ملک ناروے میں تیر کمان سے مسلح شخص نے تیر مار کر کئی لوگوں کو قتل کردیا ۔

میڈیا کے مطابق واقعہ دارالحکومت اوسلو سے جنوب مغرب کی طرف کونگزبرگ ٹاؤن میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، بظاہر یہی لگتا ہے کہ اس نے اکیلے ہی یہ کارروائی کی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزم نے ایک سپر مارکیٹ میں کھڑے ہو کر لوگوں پر تیر برسانا شروع کیے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس نے سپر مارکیٹ کے قریب ایک بڑے علاقے کو کارڈن آف کردیا ہے ۔ امدادی اداروں کی درجنوں گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں جو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت رینر ونکلارسن کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنے یوٹیوب چینل پر کچھ دن پہلے ہی حملہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!