پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام’یکجہتی کمیونٹی آف پاکستان‘کے عنوان سے تقریب

0

تقریب میں پاکستانی تنظیموں کے سربراہان،مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کے علاوہ پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں کی شرکت

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے اکیس ڈسٹرکٹ میں پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’یکجہتی کمیونٹی آف پاکستان‘ کے عنوان سے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری قمر حسین کی جانب سے ناشتہ کا انتظام کیا گیا۔

اس تقریب میں آسٹریا میں مقیم پاکستانی تنظیموں کے سربراہان اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کے علاوہ پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں کونسلر (ون ) عامر سعید، کونسلر کمیونٹی آفیر شہزاد سلیم، ملک مدثر اعوان، غضنفر علی شاہ، زاہد اطاری،ملک محمد امین اعوان، محبوب عالم واسطی،ڈاکٹر مدثر اعوان، مہر بشیر احمد، محمد ارشد باجوہ،بابر فہیم خان،ملک خلیل احمد، ریاست علی رانا،عمران علی مغل، میاں خلیل احمد ،مدثر،چودھری غلام مصطفی گجر،اظہر ورک کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری قمر حسین نے کہا کہ ہماری تنظیم کا صرف ایک ہی مقصد ہے آسٹریا میں مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تاکہ مل کر آسٹرین میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مل بیٹھ کر کام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم دیارغیر میں ضرور یں لیکن ہمارے دل ابھی بھی اپنے وطن عزیز پاکستان کے لیے دھڑکتے ہے۔

ملک خلیل احمد آف سالزبرگ نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارت خانہ نے ہمیشہ ہی کمیونٹی کی خدمت کی ہے ۔ کبھی بھی ہمیں مایوس نہیں کیا۔ ہم کو بھی اپنے وطن کا خیال کرنا چاہئے اپنے اداروں کا احترام کرنا چاہئے انہوں نے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بعد از خصوصی دعائیں امت مسلمہ، وطنِ عزیز کی ترقی اور سلامتی کے لئے اور حاضرین شرکاء کی صحت و تندرستی کے لیے کی گئی۔

آخر میں پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری قمر حسین کی جانب سے تمام لوگوں کا ناشتے پر آنے کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!