لندن(تارکین وطن نیوز)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی جانب سے عام معافی کے بعد اب زلفی بخاری کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ” سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے ، ریحام خان نے عوام کے سامنے معافی مانگ لی اور جرمانہ بھی ادا کیا ۔
TRUTH ALWAYS WINS!
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) October 15, 2021
Upon court orders,Reham Khan publicly apologises&pays damages for her lies.
IA 1 day we’ll have the same law&justice so certain media persons spreading lies&fake news can be taken to task.This is the result when rule of law is supreme
Next stop:Commissioner Rwp pic.twitter.com/xEKa1YZaQc
یاد رہے برطانوی عدالت کے حکم کے بعد ریحام خان نے معافی نامہ اور ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام اشاعات پر زلفی بخاری کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ، زلفی بخاری پر لگائے جھوٹے الزامات پر غیرمشروط معافی مانگتی ہوں اور ساتھ ہی ہتک عزت ،قانونی اخراجات کی مدمیں رقم ادا کرنے پراتفاق کرتی ہوں۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار بخاری عرف زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سکینڈل سے متعلق ایک رپورٹ میں اپنے نام کے ذکر پر راولپنڈی کے کمشنر سید گلزار حسین شاہ کو ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوا یا تھا۔
جب یہ تنازع بڑا تو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اس الزام کو مسترد کردیا۔بعدازاں زلفی بخاری نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔
ٹوئٹر پر زلفی بخاری نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں خاموش تماشائی کی طرح کھڑے رہ کر جھوٹا پروپیگنڈا ہوتے ہوئے نہیں دیکھوں گا (اس لیے) میں نے کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کو رنگ روڈ سکینڈل میں باضابطہ طور پر عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں انہیں (الزام) ثابت کرنا پڑے گا۔