’’یوم تکبیر ‘‘ ہماری قوم کے ناقابل شکست دفاع کی منزل کو حاصل کرنے کی کٹھن اور عظیم داستان ہے، اسحاق ڈار

0

اوسلو(رپورٹ :عقیل قادر)یوم تکبیر کوئی عام دن نہیں، بلکہ یہ ہماری قوم کے ناقابل شکست دفاع کی منزل کو حاصل کرنے کی کٹھن اور عظیم داستان ہے،یہ دن قومی سطح پر موجود تمام سیاسی قوتوں کے اتحاد سے قومی سلامتی کے مقصد کے حصول کی مثال ہے جو ظاہری طور پر ناممکن نظر آرہا تھا۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے اہل بصیرت لیڈر نے پاکستان کا جوہری پروگرام شروع کیا،نڈر قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرے لیڈر میاں محمد نواز شریف نے اس حوالے سے تمام دباؤ اور ہر قسم کی لالچ کو رد کرتے ہوئے یقینی بنایا کہ پاکستان جوہری قوت بنے۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک زوم میٹنگ کے دوران کیا۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے جوہری پروگرام کی حفاظت کرکے اسے دشمنوں کی بری نظر سے دور رکھا،اس دن پاکستان نے نہ صرف اپنے دفاع کو نا قابلِ تسخیر بنایا بلکہ خطے میں ہمیشہ کیلئے امن و استحکام کے اصول طے کر دیئے۔

یومِ تکبیر کی سلور جوبلی پر میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز اور ہمارے جوہری پروگرام سے وابستہ تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کی انتھک محنت، مقصد سے لگن کی بدولت پاکستانی قوم نے ہمیشہ کیلئے اپنے دفاع کو بیرونی خطرات سے محفوظ بنالیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!